Tue, 13 Dec 2022 01:00:05
اتوار کی رات دیر گئے ایک عمر رسیدہ شخص کو اس کے پڑوس میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 23:29:19
دبئی کی ایک معروف کمپنی میں فائنانس کے اہم عہدہ پر فائز محمد آفاق نائطے کو ساحل آن لائن میڈیا اینڈ پبلیشنگ سوسائٹی کے لئے مارکیٹنگ ڈائرکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اعزازی طور پر ساحل آن لائن کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے ۔ ساحل آن لائن کے لئے اشتہارات اور مارکیٹنگ سمیت اس سے منسلک تمام شعبے ان کی قیادت میں انجام دئے جائیں گے۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 22:10:05
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اپنے تازہ ترین بلیٹن میں کہا کہ اگرچہ طوفانِ مینڈوس نے نسبتاً کم اثر ڈالا، لیکن اس کی باقیات سے کئی جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 15 دسمبر بروز جمعرات تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ م
View more
Mon, 12 Dec 2022 19:21:40
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھوپیندر پٹیل نے آج دوبارہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر کئی بزرگ رہنما موجود تھے۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 19:13:57
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف ہتک عزت کیس کی پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے منیش سسودیا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی بحث کو اس سطح پر لایا گیا تو اس کے نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 19:10:34
دہلی فساد 2020 معاملے میں ملزم عمر خالد کو تقریباً 27 ماہ بعد جیل سے باہر نکلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ حالانکہ یہ اجازت محض 7 دنوں کے لیے ملی ہے، اور وہ بھی اس لیے کیونکہ ان کی بہن کی شادی ہونے والی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز عمر خالد کو 23 دسمبر سے 30 دسمبر تک کے لیے ضمانت پر رِہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 17:20:15
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سنگھ پریو ار، جو سری رنگا پٹنہ کی تاریخی جامع مسجد کو عبادت گاہوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ بنارہا ہے اورفرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہا ہے۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 17:15:05
ممبئی پولیس نے نربھیا فنڈ کے تحت کچھ گاڑیاں خریدی ہیں تاکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا دھڑے کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کو وائی پلس سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 17:08:43
دہلی ہائی کورٹ نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ٹھگ سکیش چندرشیکھر کی بیوی لینا ماریا پالوز کی ضمانت عرضی پر پیر کے روز پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ دہلی پولیس کی ای او ڈبلیو (معاشی کرائم وِنگ) کے ذریعہ درج معاملے میں ضمانت کے لیے پالوز نے 10 دسمبر کو ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سنگل جج بنچ کے جسٹس دنیش کمار نے جنوری 2023 میں آئندہ سماعت کے لیے معاملے کو فہرست بند کرتے ہوئے پولیس سے چ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy