Fri, 09 Jun 2023 09:58:50
عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جس سرکاری بنگلہ میں رہ رہے ہیں، اسے خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے خلاف راگھو چڈھا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 09:53:24
این ڈی اے میں شامل پارٹیاں اے آئی اے ڈی ایم کے (تمل ناڈو) اور جے جے پی (ہریانہ) کے رشتے ان دنوں بی جے پی سے بہت اچھے نہیں ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور سیاسی گلیاروں میں باتیں گشت کر رہی ہیں کہ جلد ہی دونوں کی راہیں بی جے پی سے جدا ہو جائیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی انچارج بپلو دیو نے ہریانہ میں حکومت چلانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے جس سے ای
View more
Fri, 09 Jun 2023 09:49:00
اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ ہفتہ ہوئے دردناک ٹرین حادثہ میں 288 لوگوں کی اپنی جان گنوا دی تھی۔ حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن چلایا گیا تھا اور بچاؤ ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا تھا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پاس کے ہی ایک اسکول میں رکھا تھا۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 09:45:05
مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں گزشتہ منگل کی دوپہر توڑ پھوڑ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر احمد نگر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی دوپہر احمد نگر ضلع کے سنگمنیر تعلقہ واقع سمناپور میں تشدد اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں رہاٹا سے 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 09:39:50
ہریانہ میں گزشتہ دنوں کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کا معاملہ گرما گیا ہےکیوں کہ کسانوں نے لگاتار دوسرے دن ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں نہ صرف احتجاج کیا بلکہ حکومت کو وارننگ بھی جاری کردی کہ اگر ان کے لیڈروں کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو 12 جون کو دونوں ریاستوں میں بہت بڑا احتجاج کیا جائے گا ۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 09:34:19
کیرالا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ، جہاں سے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہوئی ہے، پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 22:53:29
جب سے آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تبھی سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا آنے والے دنوں میں 500 روپے کے نوٹ بھی بند ہو سکتے ہیں؟
View more
Thu, 08 Jun 2023 22:50:59
کرناٹک میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو لے کر کافی شور و غوغا ہے اور اس کے لیے مفت بجلی کی ضمانت دے کر نرخوں میں اضافہ کرنے پر کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ دراصل سابقہ بی جے پی حکومت نے لیا تھا، جسے نتائج کے اعلان سے چند گھنٹے قبل منظور کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 22:48:32
کرناٹک اور ملک کی کچھ دیگر ریاستوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے اور اب سری نگر میں بھی ایک اسکول نے حجاب پر سخت پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں ایک پرائیویٹ ہایر سیکنڈری اسکول انتظامیہ نے عبایا پہن کر آنے والی طالبات کو کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد طالبات نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کی مخالفت شروع کر دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy