ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: اُتر کنڑا ’پرجا سیوا ابھیان‘ کو عوام کا زبردست ردعمل، 1,383 درخواستیں موصول

کاروار: اُتر کنڑا ’پرجا سیوا ابھیان‘ کو عوام کا زبردست ردعمل، 1,383 درخواستیں موصول

Sun, 06 Sep 2026 18:47:02    S O News
کاروار: اُتر کنڑا ’پرجا سیوا ابھیان‘ کو عوام کا زبردست ردعمل، 1,383 درخواستیں موصول

کاروار، 6 /ستمبر (ایس او نیوز )ضلع میں 5 ستمبر کو ضلع انچارج وزیر کی صدارت میں انکولہ، کمٹہ، بھٹکل، سرسی، یلاپور اور ہلیال تعلقہ کے مختلف علاقوں میں منعقدہ ’پرجا سیوا آندولن‘ اجلاسوں میں عوامی شکایات اور مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کرنے کے عمل کو زبردست عوامی ردعمل حاصل ہوا۔ مختلف سرکاری محکموں سے متعلق مجموعی طور پر 1,383 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن کی فی الحال جانچ اور تصفیے کا عمل جاری ہے۔

موصولہ درخواستوں میں سب سے زیادہ 451 درخواستیں دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ سے متعلق ہیں، جبکہ محکمہ مال سے 270، شہری ترقی محکمہ سے 135، محکمہ ہاؤسنگ سے 128 اور محکمہ خوراک و شہری رسد سے 102 درخواستیں  موصول ہوئی ہیں۔

اسی طرح ہیسکام  سے متعلق 51، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) سے 50، خواتین و اطفال بہبود، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کی بااختیاری سے متعلق 46 اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے 30 درخواستیں موصول ہوئیں۔

محکمہ صحت و خاندانی بہبود سے 27، محکمہ معمولی آبپاشیسے 13، محکمہ محنت اور محکمہ ہنرمندی کی ترقی سے 12، جبکہ محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی سے 10 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ  محکمہ جنگلات  سے 7،  محکمہ حیوانات و ماہی گیری سے 6،  ڈی پی اے آر (ای گورننس)  اور  محکمہ آبی وسائل سے 5، 5، محکمہ پسماندہ طبقات کی بہبود  سے 4، جبکہ محکمہ زراعت  اور محکمہ تجارت و صنعت سے 3، 3 درخواستیں موصول ہوئیں۔

محکمہ تعاون، بنیادی ڈھانچہ، سماجی بہبود، مالیات، داخلہ اور کنڑ او ثقافت سے متعلق 2، 2 درخواستیں جبکہ آئی ٹی۔بی ٹی محکمہ سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے۔

تمام 1,383 درخواستوں کی جانچ کا عمل جاری ہے اور متعلقہ محکموں کے افسران مقررہ مدت کے اندر درخواستوں کا جائزہ لے کر مناسب حل فراہم کرنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔

ضلع کے عوامی مسائل کا فوری حل فراہم کرنے کے مقصد سے ہفتہ کے روز منعقدہ ’پرجا سیوا ابھیان‘ کو اہم قدم  قرار دیا جا رہا ہے۔


Share: