Mon, 12 Jun 2023 10:33:18
ٹیم ہندوستان مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ ہار گئی ہے۔ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست ہوئی۔ 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم آخری دن کے پہلے سیشن میں 234 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز دوسری اننگز میں 50+ رنز نہیں بنا سکا۔ ویرات کوہلی (49 رنز) ٹاپ اسکورر رہے۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 21:57:27
بائک سڑک پر پھسل کر گرتے ہی اُس پر قریب سے گذر رہی لاری چڑھ جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار دونوں لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ اتوار کو تعلقہ کے کیروتّی کے قریب پیش آیا۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 21:38:52
کار اور منی بس کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں کار پر سوار دولوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہیں اور زخمیوں کو منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے۔حادثہ اُڈپی سے قریب 35 کلو میٹر دور ہیبری۔اگومبے نیشنل ہائی وے 169 پر سیتاندی کے قریب اتوار کو پیش آیا۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 21:15:32
ہبلی-دھارواڑ بائی پاس روڈ پرایک کار مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ضلع ہاسن کے رہنے والے تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حاد ثہ اتوار صبح پیش آیا۔ حادثہ میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اسے ہبلی کمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 20:35:45
ریاستی حکومت کی طرف سے خواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے والی 'شکتی' اسکیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اُترکنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ یہ اسکیم وزیر اعظم نریندرا مودی کے لئے ایک ماڈل ثابت ہوجائے اور وہ اسے پورے ملک میں نافذ کریں ۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 18:39:22
کرناٹک میں کانگریس کے زیر اقتدارسدرامیا حکومت نے اتوار کو اپنی پانچ پول گیارنٹیوں میں سے پہلی 'شکتی' اسکیم کا آغاز کیا، جو ریاست میں سرکاری بسوں میں خواتین اور ٹرانس جینڈر لوگوں کو مفت سفر کی پیشکش کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں خواتین اور طالبات اب سرکاری بسوں پر مفت سفر کر سکیں گی۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 17:33:09
کانگریس حکومت کی طرف سے انتخابات کے موقع پر پانچ گیارنٹیوں میں سے ایک خواتین کے لئے مفت بس سفر اسکیم کوآج اتوار کو ریاست بھر میں لاگو کیا گیا۔ بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے خواتین کو بس پر چڑھایا اور خود بھی بس پر سوار ہوتے ہوئے شہر کا ایک چکر لگایا۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 13:50:19
ہاتھوں کی کلائیوں پر سرخ دھاگہ باندھنے والے مسلم نوجوانوں کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا مطالبہ لے کر دار العلوم دیوبند جا نے والے ہندو تنظیموں کے ارکان کو پولس نے نظربند کردیا اور دیوبند جانے سے روک دیا۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 13:47:59
حالیہ نسلی تشدد کے دوران سیکورٹی فورسز سے ہتھیار لوٹنے والوں کو گمنام طور پر ہتھیار جمع کرنے میں مدد کے لیے منی پور کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر لیشانگ تھیم سوسیندرو میتئی کی رہائش گاہ کے سامنے ایک بڑا ڈراپ باکس نصب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 130 اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود جمع کیا جا چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy