Sun, 25 Jun 2023 12:34:37
گجرات کے ناڈیاڈ میں صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ شہر کی کئی سڑکیں پانی سے لبالب بھری ہوئی ہیں۔ آبی جماؤ کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ناڈیاڈ کے شریئس گرنالے میں اسٹوڈنٹس سے بھری ایک کالج بس پھنسنے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس دوران سڑک پر کافی دیر تک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ حالانکہ مقامی لوگوں نے سبھی اسٹوڈنٹس کو بس کی کھڑکیوں سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 12:31:18
مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال سے چونکا دینے والی تصویر سامنے آئی ہے۔ بھوپال کے اشوک نگر کے بہیریا گاؤں کی ایک خاتون کو سانپ نے کاٹ لیا۔ اس کے بعد اہل خانہ خاتون کو ضلع اسپتال لے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسپتال میں علاج کے بجائے گھر والے جھاڑ پھونک کرانے لگے۔ اسپتال میں کافی دیر تک جھگڑا ہوتا رہا لیکن تانترک خاتون کا علاج نہ کر سکے۔ کافی دیر بعد لواحقین نے ڈاکٹر کو بلایا لیکن اس وقت تک زہر خاتون کے جسم
View more
Sun, 25 Jun 2023 12:02:53
مانسون کے داخلے کے ساتھ ہی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت این سی آر اور اتر پردیش میں موسم نے کروٹ لی ہے اور بارش کے سبب عوام کو گرمی سے راحت ملی ہے۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:58:24
منی پور میں گزشتہ 2 ماہ سے تشدد جاری ہے۔ مقامی لوگوں کی طرف سے فوجی دستوں اور نیم فوجی دستوں کے خلاف مظاہروں کی بھی اطلاعات ہیں۔ عالم یہ ہے کہ ان وجوہات کی بنا پر فوجی دستوں کی جانب سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے جو آپریشنز کیے جا رہے ہیں انہیں بھی معطل کرنا پڑتا ہے۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:54:49
آسام میں سیلاب کی صورت حال ہفتہ کے روز بھی سنگین رہی۔ کم از کم 19 اضلاع اب بھی متاثر ہیں۔ آسام ریاستی آفات انتظام اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 1538 گاؤں اور دو شہری علاقوں میں کل 488525 افراد متاثر ہیں۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:50:40
منی پور میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ہفتہ کے روز ریاستی حکومت کے وزیر ایل سوسیندرو کے گھر پر بھیڑ نے حملہ کردیا۔ ان کے پرائیویٹ گودام اور وہاں کھڑی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:42:28
ابھی تقریباً ایک ماہ ہی ہوئے ہیں جب آر بی آئی نے اعلان کیا تھا کہ 2000 روپے کے نوٹ کو دھیرے دھیرے چلن سے ختم کیا جائے گا، اور لوگوں نے اپنے پاس موجود 2000 روپے کے نوٹ بغیر وقت ضائع کیے بینکوں میں جمع کرنا شروع کر دیئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب تک 72 فیصد 2000 روپے کے نوٹ بینکوں میں جمع ہو چکے ہیں۔ یہ انکشاف ایک تازہ رپورٹ میں ہوا ہے۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:33:46
یوکرین کے ساتھ جنگ لڑ رہے روس میں اب خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ملک میں ویگنر گروپ کے ذریعہ بغاوت کے بعد صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:17:27
حج بیت اللہ کا آغاز پیر کے روز سے ہو رہا ہے اور اس فریضے کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل کے روز ادا کیا جائے گا۔ حج کیلئے سعودی وزارت حج نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دنیا بھر سے تقریباً 20لاکھ عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،لیکن سعودی حکام نے اس سخت گرمی میں حجاج کرام کو مقدس مقامات تک پہنچانے کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy