Tue, 05 Jul 2016 11:03:35
ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے کہاکہ ریاست کے سبھی سرکاری ویمنس ہاسٹلوں میں دو ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور تین ماہ میں مستقل خاتون وارڈنوں کی بھرتی مکمل کرلی جائے گی۔
View more
Tue, 05 Jul 2016 10:59:12
وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کو آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں حکمران پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کیاگیا۔
View more
Tue, 05 Jul 2016 10:54:06
ملک میں پہلی بار صد فیصد بائیو ڈیزل پر دوڑنے والی بس کو کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔آج وزیر ٹرانسپور ٹ رام لنگا ریڈی نے اس بائیو ڈیزل بس کو ہری جھنڈی دکھائی۔
View more
Tue, 05 Jul 2016 10:50:26
ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے ریاست کے ضلع اور تعلقہ اسپتالوں کو دواؤں کی فراہمی کے طریقۂ کار پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔
View more
Tue, 05 Jul 2016 09:28:56
مدینہ منورہ سمیت سعودی عربیہ کے تین شہروں میں ہوئے چار خودکش حملوں میں چارسیکوریٹی اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق چاروں افراد مدینہ منورہ میں ہوئے حملے میں شہید ہوئے ہیں، جبکہ سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں مسجد کے باہر اورجدہ میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہوئے حملوں میں دوسیکوریٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور یہاں پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
View more
Tue, 05 Jul 2016 07:21:53
بھٹکل اور ساحلی کرناٹکا سمیت پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی کہیں شوال چاند نظر نہیں آیا جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل قاضی صاحبان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے تیس روزے مکمل کئے جائیں گے، اسی طرح اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ انشائ اللہ کل بدھ ۶ جولائی کو بھٹکل میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
View more
Mon, 04 Jul 2016 18:04:48
ریاست گیر سطح پر پولس کے اعلیٰ حکام کے تبادلے ہوئے ہیں، اُن میں بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر پرشانت نائک بھی شامل ہیں جن کا بھٹکل سے دھارواڑ تبادلہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پرشانت نائک دھارواڑ مضافاتی پولس تھانہ میں اب اپنی خدمات انجام دیں گے۔
View more
Mon, 04 Jul 2016 17:31:36
رات کو سستانے کے لئے اگر آپ اپنی گاڑی کسی گائوں کے قریب پارک کرتے ہیں تو سنبھل جائیے، گاڑی کسی ایسے دیہات کے پاس پارک نہ کیجئے کہ لوگ آپ کوپالتو جانوروں کے چور سمجھ بیٹھیں۔ جی ہاں! ایسا ہی ایک واقعہ بنگلور کے مضافاتی علاقہ رام نگر میں اتوار کی شام کو پیش آیا ہے
View more
Mon, 04 Jul 2016 12:06:17
ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکینڈری تعلیم تنویر سیٹھ نے کل جین ہیریٹچ اسکول میں اپنے بچوں کو آر ٹی ای کوٹے کے تحت داخلہ دلانے کے لئے بے چین والدین کو تیقن دیا کہ ان کے بچوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy