Fri, 01 Jul 2016 03:22:09
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے پارٹی کے ضلعی صدور کے تقرر کے بعد اس پارٹی میں اٹھنے والا طوفان برگشتگی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے تو دوسری طرف سابق نائب وزیراعلیٰ اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے یڈیورپا کے خلاف شکایت کیلئے اعلیٰ کمان کے دروازے پر دستک دینے کیلئے دہلی کا رخ کردیا ہے۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 03:14:27
ریاستی وزیر صحت وخاندانی بہبود رمیش کمار نے آج اچانک ٹمکور ضلع اسپتال کا دورہ کیا اور یہاں کی بدحالی دیکھ کر انہوں نے ڈسٹرکٹ سرجن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ آج دوپہر اچانک ٹمکور ضلع اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وزیرنے اسپتال کے تمام وارڈوں ، یہاں کی ایمرجنسی وارڈ اور کیاژویلٹی یونٹ کا معائنہ کیا۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 03:06:26
بنگلورو۔(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے اسکولی بچوں کو ہفتہ میں تین دن کی بجائے اب ہفتہ میں پانچ دن دودھ مہیا کرایا جائے گا۔یہ اعلان آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے کیا۔ انہوں نے آج کرناٹکا ملک فیڈریشن کی ہوسکوٹے ڈیری یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ کشیرا بھاگیہ اسکیم کے تحت ہفتہ میں پانچ دن اسکولی بچوں کو دودھ فراہم کرنے کیلئے 550 کروڑ روپیوں کا افزود خرچ آئے گا۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 02:41:55
یہاں شمس الدین سرکل پر ایک تیز رفتار بائک بے قابو ہوکر ایک پرائیویٹ بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بائک سوارعبدالبدیع قاضیا(۲۰) شدید زخمی ہوگیا، اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی شب قریب 9:45 بجے پیش آیا۔
View more
Thu, 30 Jun 2016 21:04:20
یہاں سے قریب 30 کلومیٹر دور آننت واڑی نیشنل ہائی وے پرایک پرائیویٹ بس اور آٹورکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں آٹوڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ونائک وشنو موگیر (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2016 15:06:40
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی افریقی ملک مالی کے امن مشن کے لیے مزید دو ہزار فوجی اور تقریباً پانچ سو پولیس اہلکار روانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2016 14:59:26
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اپنے امریکا اور فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر سیدھے سرحدی شہر نجران پہنچے جہاں انہوں نے فوجی افسروں اور سپاہیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا
View more
Thu, 30 Jun 2016 14:41:16
’’بلومبرگ‘‘ نیوز نیٹ ورک نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2011میں شام میں انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد سے ایران ٹینکروں کے ذریعے کروڑوں بیرل تیل بشار الاسد حکومت کو بھیج چکا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2016 14:36:42
صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا استنبول کے مرکزی ہوائی اڈے پر خودکش بم دھماکوں کے بعد ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکی صدر بدھ کو کینیڈا کے دورے پر جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy