Wed, 29 Jun 2016 01:10:42
بھٹکل28 جون (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 40 کلو میٹر دور ہوناور تعلقہ کے ہوڈے شیرور نامی مقام پر ایک کسان کی خودکشی کی واردات پیش آئی ہے جس کی شناخت گنگادھر دیواڑیگا (55)۔ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گنگادھر نے ایک مقامی سوسائٹی سے تین ایکڑ زمین کے نام پر کچھ قرضہ لیا تھا، جس کی بھرپائی نہیں کرپایا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ غالبا اسی بات سے پریشان ہوکر اس نے زہر کھا کرخودکشی کی ہوگی۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 01:05:06
فصلوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے سبب بدحال کسانوں کی فوری مدد کرنے کیلئے مرکزی حکومت پر زور دینے کے مقصد سے ریاستی بی جے پی کا ایک وفدنے مرکز سے نمائندگی کی ۔ یہ وفد مرکزی وزیر تجارت نرملا سیتا رامن مرکزی وزیر برائے کیمیکل وکھاد اننت کمار ، مرکزی وزیر قانون سدانند گوڈا ، وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی جی ایم سدیشور وغیرہ سے ملا۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:54:23
شہر کے ودھان سودھا سے قریب بسویشورا سرکل سے ہبال تک اسٹیل سے تیار ہونے والے فلائی اوور کی تیاری کیلئے پانچ ایکڑ سرکاری ونجی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پہل کردی ہے۔ چار ایکڑ سرکاری اور 1.3 ایکڑ نجی زمین پر قبضہ کرکے اس فلائی اوور کی تیاری کی جائے گی۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:39:42
کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی کی طرف سے پروفیشنل کالجوں میں داخلوں کے سلسلے میں پرائیویٹ کالجوں کے ساتھ مفاہمت میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے آج سے پرائیویٹ کالجوں نے اپنے طور پر سیٹوں کی کونسلنگ کا سلسلہ کامیڈکے کے تحت شروع کردیا۔ سی ای ٹی رینک حاصل کرنے والے تین ہزار طلبا کو بھی اس کونسلنگ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:34:44
وزیر اعلیٰ سدرامیانے آج مسلسل دوسرے دن بھی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع پنچایتوں کے چیف ایگزی کیٹیو افسران کے ساتھ مختلف اضلاع میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے ہاسٹلوں میں وارڈنوں کی400 اسامیوں کو جلد از جلد پر کیاجائے۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:26:35
ریاستی کانگریس میں برگشتگی جہاں دن بدن دم توڑتی جارہی ہے ، اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش میں آج سابق وزیر قمر الاسلام اور اے بی مالکا ریڈی نے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشناسے ملاقات کی اور برگشتگی گروپ کی اگلی حکمت عملی پر تبادلہ¿ خیال کیا۔تاہم سابق وزیراعلیٰ نے ان دونوں کو سننے کے بعد صبر کی تلقین کرکے واپس لوٹا دیا۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 00:19:17
ریاست کی حکمران کانگریس میں برگشتگی کا طوفان جہاں تھمتا نظر آرہاہے ،وہیں کلیدی اپوزیشن پارٹی بی جے پی میں برگشتگی کا ایک نیا طوفان اٹھ چکا ہے۔پارٹی کے وفاداروں کو نظر اندا ز کرتے ہوئے من مانے طریقے سے ضلعی صدور کی فہرست تیار کرنے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی جارہی ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2016 16:52:13
بھٹکل اور مینگلور سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ زور دار بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں درخت اُکھڑنے کی اطلاعات ملی ہیں وہیں مینگلور کے قریب سولیا میں چلتی لاری پر بھاری بھرکم درخت گرنے سے لاری ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہونے کا اندوہناک واقعہ بھی پیش آیا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2016 16:13:17
یہاں مینگلور۔ بنگلور نیشنل ہائی وے کے ولچھیل نامی مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت وسنت کمار(87) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ پیر کو اُس وقت پیش آیا جب اس کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑی ایک سرکاری بس سے پیچھے سے ٹکراگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy