Thu, 30 Jun 2016 12:39:34
ضلع پنچایت صدور اور نائب صدور سیاسی سرگرمیوں میں الجھے رہنے کی بجائے اپنے اپنے اضلاع کے عوام کی ہمہ جہت ترقی اور دیہی معیار زندگی کو بہتر بنانے کی طرف متوجہ ہوں ۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔
View more
Thu, 30 Jun 2016 12:12:06
ریاست کے بیشتر اضلاع بشمول بنگلور میں مسلسل بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں سطح آب میں اضافہ نوٹ کیاجارہاہے۔ مغربی گھاٹ کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں شیموگہ ضلع کے گاجنور میں موجود تنگا بھدرا ڈیم میں پانی کی سطح نے خطرہ کے نشان کو عبور کرلیا ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2016 12:06:52
بنگلورو میں آئے دن کھلے عام مہلک ہتھیارات سے حملے اور عوام میں دہشت پیدا کرنے کیلئے بعض سماج دشمن عناصر کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے پولیس کمشنر این ایس میگرک نے شہر کے تمام پولیس تھانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنی اپنی حدود میں اگر اس طرح کے واقعات پیش آئیں گے تو ان سے نمٹنے کیلئے بلامروت کارروائی کی جائے ۔
View more
Thu, 30 Jun 2016 11:58:05
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی طرف سے پارٹی کے عہدیداروں اور ضلعی صدور کے تقرر کے سلسلے میں جو احکامات جاری کئے گئے تھے، پارٹی اعلیٰ کمان نے ان تمام پر روک لگادی۔ سابق وزیراعلیٰ کی طرف سے پارٹی کے عہدوں کی تقسیم میں اقرباءپروری سے کام لینے کی شکایات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی قیادت نے یڈیورپا کو ہدایت دی ہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایت کے بغیر پارٹی عہدیداروں کی کوئی فہرست جاری نہ کی جائے
View more
Thu, 30 Jun 2016 11:36:47
ریاست میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف اٹھنے والے طوفان برگشتگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں آج ریاستی وزیر آر وی دیش پانڈے نے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشناسے ملاقات کی۔ سابق وزراءسرینواس پرساد ، قمر الاسلام ، اے بی مالکا ریڈی اور دیگر کی طرف سے ایس ایم کرشنا سے ملاقات کے بعد دیش پانڈے کی ملاقات کافی اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 17:01:20
آرٹی آئی کارکن ونائک بالیگا مرڈر کیس کی گھتی کو سلجھانے کے لئے مینگلور پولس نے عدالت میں ایک درخواست داخل کی ہے جس میں اس قتل کے اہم ملزم نریش شینائی کا نارکو انالیسس، پالی گرافک اوربرین میپنگ ٹیسٹ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 16:48:33
یہاں ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر پر جہینز کے نام پرہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون جس کی شناخت شردھا کے طور پر کی گئی ہے، اپنے شوہررمیش پر الزام لگایا ہے کہ رمیش اسے جہینر کے نام پر دماغی طور پر اور جسمانی طور پر ہراساں کررہا ہے۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 16:14:15
ضلع اُڈپی کے ملپے میں ایک 18 سالہ نوجوان سوئمنگ پول میں گر کر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت رکشھیت نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ منگل کی شام کو اُس وقت پیش آیا جب رکشھیت ایک مکان کی چھت پرچڑھ کر ویلڈنگ کا کام کررہا تھا کہ اچانک پیر پھسل گیا اور سیدھے گھر کے باہری حصہ میں واقع سوئمنگ پول میں گر گیا۔
View more
Wed, 29 Jun 2016 11:00:06
بنگلورو28؍جون ریاستی ہائی کورٹ نے آج ایک اہم اور تاریخ ساز فیصلہ بناتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے ڈونیشن کی وصول پر پابندی عائد کردی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy