Sat, 09 Jul 2016 22:09:45
انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی نئی ایڈمنسٹریٹوعمارت کا افتتاح انشاءاللہ17 جولائی بروز اتوار صبح 10:30 بجے ہورہا ہے ، جس میں ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیراور وزیر صنعت مسٹر آر وی دیش پانڈے مہمان خصوصی کے طورپر تشریف فرما ہوں گے۔
View more
Sat, 09 Jul 2016 12:56:01
ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنرایس ایس نِکُل نے کاروار میں میڈیکل کالج کی تعمیر کرنے والی ٹھیکے دار کمپنی اور پی ڈبلیو ڈی کو حکم دیا ہے کہ کالج کی تعمیرات کے تیسرے مرحلے کا کام فوری طور پر مکمل کرکے 26جولائی تک عمارت کو کالج انتظامیہ کے سپرد کر دیا جائے
View more
Sat, 09 Jul 2016 12:51:30
مُٹلّی گرام پنچایت کے ایکی گولی مندر کے قریب واقع مکانوں پر چٹان کھسک کر گرنے کا خدشہ پید ا ہوگیا ہے۔ کہاجاتا ہے کہ مسلسل بارش کے ساتھ پہاڑی کی مٹی بڑی مقدار میں بہہ گئی ہے اور چٹان کے بڑے بڑے تودے کھسک کر گھروں پر گرنے کی حالت میں آگئے ہیں۔
View more
Sat, 09 Jul 2016 10:49:35
نرما اسکیم کے تحت بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی ) کے نئی بسیں خریدنے کا ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔
View more
Fri, 08 Jul 2016 21:58:30
یہاں پچھلے چند دنوں سے ہونے والی موسلادھار برسات کے نتیجے میں سمندرکی موجوں میں بھاری اچھال پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے ساحلی سمندرمیں واقع کناروں پر زبردست کٹاودیکھنے میں آیا ہے۔سمندری کٹاﺅ سے سمندر کنارے رہنے والوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
View more
Fri, 08 Jul 2016 21:55:17
منگلورو 8جولائی (ایس او نیوز)اسٹیٹ بینک کے قریب پارک کی ہوئی ایک بس اچانک چل پڑی اور سامنے واقع دوکان کے سائن بورڈ کو توڑتے ہوئے دوکان سے ٹکراگئی۔ اس وقت وہاں موجود ایک مچھلی فروش خاتون نے حاضر دماغی دکھائی اور بس کے راستے سے ہٹ گئی جس سے اس کی جان بچ گئی۔ جبکہ بس کے اندر کوئی بھی مسافر موجود نہیں تھا۔اس طرح کسی بھی قسم کا جانی یا جسمانی نقصان نہیں ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ ڈرائیور بس کو پارک کر کے چائے
View more
Fri, 08 Jul 2016 21:52:19
منگلور 8جولائی (ایس او نیوز)سدیش شینوئی نامی ایک 25سالہ نوجوان یہاں کے اسپتال میںڈینگیوبخار کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ نوجوان ایم ٹیک فائنل ایئر کا طالب علم تھا اور کچھ دنوں سے ڈینگیو بخار کا شکار ہوگیا تھااورتمام کوشش کے باوجوداس پر علاج کارگر نہیں ہورہا تھا۔اطلاعات کے مطابق سدیش ایک ذہین اور محنتی طالب علم تھا اورصرف چھ مہینے پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔اس نے ایم ٹیک میں داخلہ لینے سے پہلے ایک
View more
Fri, 08 Jul 2016 21:49:14
وٹھل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک مندر کے اندر گھس کر چوروں نے مورتی پر موجود لاکھوں مالیت کے چاندی کے زیورات سمیت مندر کے اندر رکھی ہوئی دو عطیہ کے ڈبّیوں میں موجود عطیہ جات کی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy