Wed, 17 Apr 2024 19:39:22
لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے رندیپ سرجے والا پر انتخابی مہم چلانے اور کسی بھی قسم کا میڈیا انٹرویو دینے پر 48 گھنٹے کی پابندی عائد
View more
Wed, 17 Apr 2024 19:30:32
پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر قومی شاہراہ کو جام کر رکھا ہے۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 19:23:12
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ دراصل پہلا مرحلہ ٹرینڈ بنانے والا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے سبھی لیڈران نے آخر وقت تک خوب زور لگا کر انتخابی تشہیر کی۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 18:00:29
انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے تھے، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 17:55:21
پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ آج ہوئی سماعت کے دوران بابا رام دیو اور بالاکرشن موجود تھے اور انھوں نے اپنے ع
View more
Wed, 17 Apr 2024 14:25:54
اتر کنڑا لوک سبھا حلقے سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے پارٹی کے سینیئر لیڈرو اور ہزاروں حامیوں کے ساتھ ایک زبردست روڈ شو کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 13:05:48
راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کر دیا؟
View more
Wed, 17 Apr 2024 13:02:24
کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے جموں و کشمیر میں آج انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی حکومت کو تو تنقید کا نشانہ بنایا ہی، الیکشن کمیشن کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ انھوں نے منگل کے روز ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیوں کے اکاؤنٹس پر لین دین سے متعلق روک لگائی گئی اور منتخب وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیج دیا گیا تب بھی الیکشن کمیشن ’خاموش‘ رہا۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 12:58:43
کیرالہ کے وائناڈ میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس ملک کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ کانگریس اسے بچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ یہ بیان راہل گاندھی روڈ شو کے دوران دیا جس کو سن کر عوام پورے جوش میں دکھائی دی اور زوردار انداز میں تالیاں بجاتی رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy