Thu, 18 Apr 2024 16:58:10
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا، بی جے پی نہیں ہار سکتی۔
View more
Thu, 18 Apr 2024 12:55:02
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد امیدوار 25 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔
View more
Thu, 18 Apr 2024 12:20:21
جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔
View more
Thu, 18 Apr 2024 12:12:54
شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔
View more
Thu, 18 Apr 2024 11:57:25
ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔ بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم لہر چلتی رہی جبکہ میدانی علاقوں میں لو کے سبب لوگ گھروں سے باہرنہیں نکلے۔
View more
Thu, 18 Apr 2024 11:46:10
راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک میں آج تبدیلی کی لہر ہے اور لوگ مودی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔
View more
Thu, 18 Apr 2024 11:32:03
شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو کابینہ کے وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے ورچوئل کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ بلاتعطل حکمرانی کو یقینی
View more
Thu, 18 Apr 2024 11:25:29
سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران اکھلیش یادو نے کئی مسائل پر بی جے پی کو گھیرنے کا کام کیا۔ اکھیلیش یادو نے ایس پی امیدوار روچی وی
View more
Thu, 18 Apr 2024 11:13:55
کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے الیکشن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy