ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف جائز ہے: ڈاکٹر علی الحکیمی

    اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف جائز ہے: ڈاکٹر علی الحکیمی

    Thu, 08 Sep 2016 15:08:50 
    سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینئر رکن اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی الحکمی نے کہا ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال شرعا ممنوع نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چلنے پر قدر نہ رکھنے والے افراد الیکٹرک وہیل چیئرز اور اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ جو افراد چلنے کی طاقت رکھتے ہیں ان کے لیے بھی اسکوٹر کے ذریعے طواف کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔
    مسجد حرام میں حجاج کرام کے لیے موبائل چارجنگ کی سہولت

    مسجد حرام میں حجاج کرام کے لیے موبائل چارجنگ کی سہولت

    Thu, 08 Sep 2016 15:06:45 
    سعودی عرب کی حکومت کے زیراہتمام مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں دوران حج حجاج کرام کو موبائل فون چارج کرنے کی منفرد سہولت مہیا کی گئی ہے۔
    اہلیان مکہ شہر کی سرنگوں سے سب سے زیادہ واقف

    اہلیان مکہ شہر کی سرنگوں سے سب سے زیادہ واقف

    Thu, 08 Sep 2016 15:03:05 
    مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں بل کھاتی بڑی بڑی سرنگیں حجاج کرام کے لیے ایک نئی دنیا کی حیثیت رکھتی ہیں۔ بالخصوص دیہی علاقوں سے آنے والوں کے لیے جنہوں نے اپنی زندگی میں عصری شہروں کے تمدن کو نہیں دیکھا ہوتا ہے۔ آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی یہ سرنگیں ان کے سادہ سے دیہات اور قصبوں کے یکسر مختلف ہوتی ہیں اور تعمیرات کا یہ مظاہرہ پہلی نظر میں ان کے لیے ایک حیرت انگیز مشاہدہ ثابت ہوتا ہے۔
    او آئی سی کا بیان ایرانی عزائم کیخلاف عالم اسلام کا ریفرنڈم ہے،شامی قوم بشارالاسد کا اقتدار قبول نہیں کریں گے: الجبیر

    او آئی سی کا بیان ایرانی عزائم کیخلاف عالم اسلام کا ریفرنڈم ہے،شامی قوم بشارالاسد کا اقتدار قبول نہیں کریں گے: الجبیر

    Thu, 08 Sep 2016 14:58:36 
    سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایران کی طرف سے حج اور سعودی عرب سے متعلق سامنے آنے والے تازہ بیانات کی شدید مذمت کرتے انہیں مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنا جارحانہ اور معاندانہ لہجہ مزید سخت کرلیا ہے، مگر تہران کو اپنی سخت پالیسی کا خمیازاہ بھگتنا پڑے گا۔
    یمن:باغیوں کے حملوں میں 6 ماہ میں 1146شہری ہلاک

    یمن:باغیوں کے حملوں میں 6 ماہ میں 1146شہری ہلاک

    Thu, 08 Sep 2016 13:51:35 
    یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق عزالدین الاصبحی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران حوثی باغیوں اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 1146عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ یمنی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
    آپریشن فرات کی ڈھال میں ترک فوجیوں کی پہلی ہلاکتیں

    آپریشن فرات کی ڈھال میں ترک فوجیوں کی پہلی ہلاکتیں

    Thu, 08 Sep 2016 13:50:18 
    ترکی کی جانب سے 24اگست کے بعد شام کے شہر جرابلس میں کرد باغیوں اور دولت اسلامیہ عراق وشام داعش کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے دوران گذشتہ روز دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ آپریشن فرات کی ڈھال شروع کیے جانے کے بعد ترک فوجیوں کی ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
    ودی آسیان اور مشرقی ایشیا ء سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے لاؤس پہنچے

    ودی آسیان اور مشرقی ایشیا ء سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے لاؤس پہنچے

    Thu, 08 Sep 2016 13:47:43 
    وزیر اعظم نریندر مودی آسیان ہندوستان اور مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنسوں میں حصہ لینے اور اسٹریٹجک طور پر اہم جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے کے ساتھ ہندوستان کے کاروبار اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے آج یہاں پہنچ گئے ۔
    پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو لے کر ادھو کی وزیر اعلی سے ملاقات

    پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو لے کر ادھو کی وزیر اعلی سے ملاقات

    Thu, 08 Sep 2016 13:44:54 
    مہاراشٹر کے لیے ایک کل وقتی وزیر داخلہ کا مطالبہ کرنے کے کچھ دنوں کے بعد شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں پولیس اہلکاروں پر ہوئے حالیہ حملوں کو دیکھتے ہوئے ان کے خاندان والوں کی تشویش کے پس منظر میں آج وزیر اعلی دویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔وزیر اعلی نے بعد میں کہا کہ حکومت پولیس اہلکاروں کے خاندان والوں کے تمام مطالبات پر غور کرے گی۔
    جموں و کشمیر میں سبھی فریقوں سے بات چیت کی جانی چاہیے :کل جماعتی وفد

    جموں و کشمیر میں سبھی فریقوں سے بات چیت کی جانی چاہیے :کل جماعتی وفد

    Thu, 08 Sep 2016 13:39:58 
    اس ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے کل جماعتی وفد نے آج مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سبھی متعلقہ فریقوں سے بات چیت کرنے کے لیے کہا لیکن ساتھ ہی زور دیا کہ ملکی خودمختاری کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔