Thu, 08 Sep 2016 13:31:24
وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بیش قیمتی ہبلوٹ گھڑی کے استعمال کے سلسلے میں عنقریب انسداد کرپشن بیورو کی طرف سے کلین چٹ مل جانے کا قوی امکان ہے۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اے سی بی گگن دیپ نے آج اس سلسلے میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سدرامیا کو یہ گھڑی ان کے بیرون ملکی دوست گریش شرما نے بطور تحفہ دی تھی،اور اس کیلئے کسٹمس کی رقم بھی باضابطہ ادا کی گئی ہے ۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:29:43
دریائے کاویری سے تملناڈو کو پانی کی فراہمی کی مخالفت کرتے ہوئے بروز جمعہ 9 ستمبر کو کرناٹک بند منانے کیلئے ایک ہزار سے زائد تنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز کے پیش نظر شہر بھر میں معقول پولیس بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:26:24
شہر بنگلور میں تالابوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے اراضی چوروں اور ان کا ساتھ دینے والے افسران پر فوجداری مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیجنے کی ایوان کمیٹی کی طرف سے حکومت کو سفارش کی جائے گی۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:24:12
انسداد کرپشن بیورو نے بدعنوان افسران کو گھیرنے اپنی مہم کو شدت کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے آج بھی تین افسران کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے اوران کے پاس سے رشوت کی کمائی برآمد کی۔ اڈیشنل ڈئراکٹر جنرل آف پولیس گگن دیپ نے آج ایک اخباری کانفرنس میں بتایاکہ محکمۂ اراضیان وکانکنی کے ڈپٹی ڈائرکٹر سمپت کرشنا سمیت تین افسران کے گھروں اور دفاتر پر آج اے سی بی عہدیداروں نے چھاپے مار کر رشوت کی کمائی سے حاصل
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:21:36
جنتادل (ایس) قیادت کے خلاف بغاوت کرنے والے آٹھ اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کی طرف سے جو عرضی دائر کی گئی تھی ،ریاستی اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ نے اس عرضی کی سماعت کو تفصیلات کی کمی کے سبب 22؍ ستمبر تک ملتوی کردیا ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:19:08
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دریائے کاویری سے تملناڈو کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پانی کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا۔ آج صبح اپنی رہائش گاہ پر مختلف اخبارات کے مدیروں کے ساتھ ناشتہ کی ایک دعوت پر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ کرناٹک چونکہ ملک کے وفاقی نظام کے تحت چلنے والی ایک ریاست ہے ، اسی لئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 12:37:09
عوام اور کسانوں کی شدید مزاحمت کے باوجود ریاستی حکومت نے آج کرشنا راجہ ساگر ، ہیماوتی اور کبنی آبی ذخائر سے تملناڈو کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 15؍ہزار کیوسک پانی جاری کردیا۔ جس کی وجہ سے کاویری طاس کے علاقوں میں کسانوں اور عوام نے سڑکوں پر اترکر احتجاجی مظاہروں میں شدت پیدا کردی ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 22:05:36
بھٹکل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آ ف پولس ڈاکٹر آنوپ کمار شٹی کا ضلع شموگہ کے تیرتھا ہلی میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تبادلہ کئے جانے کے احکامات آج بدھ کی شام کو موصول ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر آنوپ کمار شٹی پر بھٹکل کی معطل شدہ پی ایس آئی ریوتی نے سنگھ پریوار کا ساتھ دینے کا سنگین الزام عائد کیا تھا
View more
Wed, 07 Sep 2016 16:24:52
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کشمیر میں جتنے حالات خراب ہوئے وہ مودی حکومت کے دوران ہوئے، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جتنی کشیدگی اور تنازعات میں اضافہ ہوا ہے، وہ بھی مودی حکومت کے دوران ہی ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جائے گا کہ ہند کی خارجہ پالیسی کی مذمت جتنی کی گئی وہ کانگریس کے دور حکومت میں بی جے پی نے کی،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy