ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    مدارس اسلامیہ: ضرورت، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں از:وصی احمد شمشاد 

    مدارس اسلامیہ: ضرورت، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں از:وصی احمد شمشاد 

    Wed, 07 Sep 2016 15:35:27 
    مدارس اسلامیہ دین کے محفوظ قلعے ہیں۔ ان کی حفاظت اور استقامت میں دین کا استحکام مضمر ہے۔ صفہ اسلام کا پہلا مدرسہ ہے جس کو ہمارے آقائے مدنی ﷺ نے قائم فرمایا اور اصحاب صفہ اس کے پہلے طالب علم تھے اور حضور پاک ﷺ ان کے پہلے معلم ہیں۔ بمصداق انما بعثت معلما۔ انہیں اصحاب صفہ میں سے بہت سے فارغین کو آپؐ نے دین کی اشاعت وتبلیغ کے لئے دور دراز علاقوں میں بھیجا اور انہیں ازواج مقدمہ سے علوم دینیہ سر زمین عر
    نامعلوم شخص کی نعش پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی 

    نامعلوم شخص کی نعش پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی 

    Wed, 07 Sep 2016 15:30:19 
    چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود مالیمکانپورا کے عقب کے مندر کے کنارے میں ایک 65 سالہ عمر کی نعش پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی نعش دیکھ کر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع چنتامنی رورل پولیس تھانہ کو دی تو سب انسپکٹر لیاقت اللہ ودیگر پولیس اہلکار پہنچ کر نعش کا معائنہ کئے لیکن نعش کا پتہ نہیں چل سکا نعش کو چنتامنی سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا کر رورل پولیس معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔
    چنتامنی پریتی اسکول کے مالکین کے شوہر کے گھر پر اے سی بی کا چھاپہ 

    چنتامنی پریتی اسکول کے مالکین کے شوہر کے گھر پر اے سی بی کا چھاپہ 

    Wed, 07 Sep 2016 15:22:37 
    بدعنوان افسروں کے خلاف کارروائی کا عزم کرنے والے اے سی بی افسروں نے آج علی الصباح 06:00بجے چنتامنی شہر کے باگے پلی روڈ پر موجود پریتی پبلیک اسکول کی مالکین کے شوہر شرنیواس ریڈی کے مکان پر چھاپے مارکرکروڑوں روپئے مالیت کے اثاثہ جات کے دستاویزات ضبط کرکہ تحقیقات کررہے ہیں۔
    بھٹکل میں جانور لے جانے کے دوران دولوگوں نے کیا دو لوگوں پر حملہ ؛ دونوں گرفتار

    بھٹکل میں جانور لے جانے کے دوران دولوگوں نے کیا دو لوگوں پر حملہ ؛ دونوں گرفتار

    Wed, 07 Sep 2016 14:47:17 
    بھٹکل تعلقہ کے بندر روڈ پر جانوروں کو پیدل لے جانے کے دوران بائک پر سوار دولوگوں کے اچانک حملہ کرنے کے بعد کچھ دیر کے لئے متعلقہ مقام پر حالات کشیدہ ہوگئے تھے، مگر پولس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا اور حالات پر قابو پالیا۔
    نرسمہا معاملے کی سی بی آئی جانچ کی درخواست دائر کرے گی اتر پردیش حکومت

    نرسمہا معاملے کی سی بی آئی جانچ کی درخواست دائر کرے گی اتر پردیش حکومت

    Wed, 07 Sep 2016 13:04:39 
    اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج پہلوان نرسمہا یادو سے ملاقات کرکے انہیں ریو اولمپک سے عین پہلے معطل کئے جانے کی وجوہات کی سی بی آئی جانچ کا مرکز سے درخواست کرنے کا یقین دلایا۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ نرسمہا نے وزیر اعلی سے ان کے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
    وادی میں تازہ فائرنگ میں نوجوان کی موت،خاتون سمیت کئی افرادزخمی، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 73ہوئی

    وادی میں تازہ فائرنگ میں نوجوان کی موت،خاتون سمیت کئی افرادزخمی، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 73ہوئی

    Wed, 07 Sep 2016 13:00:29 
    اننت ناگ ضلع میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تازہ فائرنگ میں آج ایک نوجوان کی موت ہونے سے کشمیر میں موجودہ بدامنی کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 73ہو گئی اور مسلسل 60ویں دن معمولات زندگی مفلوج رہی۔
    فوجی سربراہ نے چین سے متصل سرحد پر تیاریوں کا جائزہ لیا

    فوجی سربراہ نے چین سے متصل سرحد پر تیاریوں کا جائزہ لیا

    Wed, 07 Sep 2016 12:58:02 
    فوجی سربراہ جنرل دلبیرسنگھ سہاگ نے آج چین کی سرحد سے متصل علاقے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔فوج کے ذرائع نے بتایا کہ سہاگ کل شام تیج پورمیں واقع 4کور(گجراج کور)پہنچے اور علاقے میں موجود سینئر کمانڈروں نے انہیں تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔
    ووٹنگ کی رازداری بڑھانے والی مشین پر الگ الگ جماعتوں کی رائے مختلف:الیکشن کمیشن

    ووٹنگ کی رازداری بڑھانے والی مشین پر الگ الگ جماعتوں کی رائے مختلف:الیکشن کمیشن

    Wed, 07 Sep 2016 12:54:47 
    الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کو مطلع کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اس نئی مشین کو لانے کے معاملے پر منقسم ہیں جو رازداری بڑھانے کے لئے ووٹنگ کے رجحان کو اجاگر ہونے سے روکتی ہے۔یہ مشین ووٹنگ کے بعدای وی ایم مشینوں کی کنٹرولر یونٹ سے جوڑی جاتی ہے اور یہ پورے نتائج دے دیتی ہے۔یہ ہر پولنگ مرکز کی بنیاد پر نتائج نہیں بتاتی ہے۔
    سپریم کورٹ نے جتنی مقدار میں پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے، وہ کافی نہیں ہے :ڈی ایم

    سپریم کورٹ نے جتنی مقدار میں پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے، وہ کافی نہیں ہے :ڈی ایم

    Wed, 07 Sep 2016 12:52:09 
    تمل ناڈو میں اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے آج کہا کہ سپریم کورٹ نے کاویری دریا سے جتنا پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ہے وہ کافی نہیں ہے ۔ڈی ایم کے نے حکمران انا ڈی ایم کے سے یہ بتانے کو کہا کہ اس معاملے پر اس کا اگلا قدم کیا ہوگا۔