ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بحیرہ اسود کی فضا میں روسی جیٹ امریکی طیارے کے خطرناک حد تک قریب آ گیا تھا: واشنگٹن

    بحیرہ اسود کی فضا میں روسی جیٹ امریکی طیارے کے خطرناک حد تک قریب آ گیا تھا: واشنگٹن

    Thu, 08 Sep 2016 16:34:59 
    ایک روسی جنگی طیارہ بحیرہ اسود کی فضا میں پرواز کے دوران مشاہدہ کرنے والے ایک امریکی طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گیا۔ واشنگٹن میں حکام کے مطابق امریکی طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں اپنی معمول کی پرواز پر تھا۔
    امریکی صدارتی امیدواروں کی اپنے لیے فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں

    امریکی صدارتی امیدواروں کی اپنے لیے فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں

    Thu, 08 Sep 2016 16:31:31 
    امریکا میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اپنی مہم کے دوران فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 88ریٹائرڈ جرنیلوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جو انتخابی مہم میں ان سے تعاون کریں گے۔
    محمود عباس پر سوویت ایجنٹ ہونے کا الزام بے بنیاد ہے: فلسطینی حکومت

    محمود عباس پر سوویت ایجنٹ ہونے کا الزام بے بنیاد ہے: فلسطینی حکومت

    Thu, 08 Sep 2016 16:30:02 
    فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے صدر محمود عباس پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ صدر عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کے بقول یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ 1980ء کی دہائی کے دوران محمود عباس دمشق میں روسی خفیہ اداریکے جی بی کے لیے کام کرتے تھے۔
    اسرائیلی فضائیہ کی گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر بمباری

    اسرائیلی فضائیہ کی گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر بمباری

    Thu, 08 Sep 2016 16:27:41 
    اسرائیلی فضائیہ نے گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر حملے کیے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے نے شمالی القنیطرہ کے مضافاتی علاقے میں تین میزائل داغے۔ آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
    روسی۔امریکی جنگی طیارے فضا میں تصادم سے بال بال بچ گئے

    روسی۔امریکی جنگی طیارے فضا میں تصادم سے بال بال بچ گئے

    Thu, 08 Sep 2016 16:25:21 
    بحیرہ اسود کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں بدھ کے روز ایک روسی جنگی طیارہ امریکی بحریہ کے ایک ہوائی جہاز کے خطرناک حد تک قریب آ گیا۔ ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا ہے۔
    ڈنمارک کا پاناما پیپرز کا ڈیٹا خریدنے کا فیصلہ

    ڈنمارک کا پاناما پیپرز کا ڈیٹا خریدنے کا فیصلہ

    Thu, 08 Sep 2016 16:22:10 
    پاناما سے بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا تھا کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد کیسے ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ڈنمارک کے وزیر محصولات کارسٹین لورٹزن نے کہا ہے کہ ڈنمارک اس ڈیٹا کو خریدیگا جو پاناما کی لا فرم موساک فونسیکا میں سکینڈل کے تحت لیک کیے گئے تھے۔
    پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 8 اہلکار زخمی

    پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 8 اہلکار زخمی

    Thu, 08 Sep 2016 16:20:01 
    صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔یہ دھماکہ ورسک کے علاقے تھانہ متھرا کے حدود میں ہوا ہے جہاں چند روز پہلے ورسک ڈیم ملازمین کی کرسچیئن کالونی میں چار خود کش حملہ آور داخل ہوئے تھے۔
    چین کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنا ہی ہوگا:براک اوباما

    چین کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنا ہی ہوگا:براک اوباما

    Thu, 08 Sep 2016 16:12:51 
    امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ چین کو بحیرۂ جنوبی چین پر اپنے دعوے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات جمعرات کو لاؤس میں ایشیائی ممالک کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔
    رقہ واگزار کرانے کے لیے، ترکی امریکہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی پر تیار

    رقہ واگزار کرانے کے لیے، ترکی امریکہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی پر تیار

    Thu, 08 Sep 2016 16:09:36 
    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ داعش سے شام کے شہر رقہ کو واگزار کرانے کے لیے، ترکی امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ کسی بھی مستقبل کی کارروائی میں شامل ہونے پر تیار ہوگا۔ترک ابلاغ عامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اردوان نے یہ بات بدھ کو جی 20اجلاس سے واپس ملک آتے ہوئے سفر میں شریک اخباری نمائندوں کو بتائی۔