ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    عیدالاضحیٰ کے پیش نظربھٹکل تنظیم وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

    عیدالاضحیٰ کے پیش نظربھٹکل تنظیم وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

    Fri, 09 Sep 2016 02:26:50 
    آج بروز جمعرات  8 سبتمبر 12بجے  اے سی آفس میں   بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں تنظیم زمہ داران کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے عید قربان کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی ہڈیوں اور دیگر اشیاء کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سال گذشتہ تنظیم کے زیر نگرانی کئے گئے کاموں کی ستائش کی
    مینگلور کے قریب پتور میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر اسکوٹر پر سوار خاتون جاں بحق

    مینگلور کے قریب پتور میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر اسکوٹر پر سوار خاتون جاں بحق

    Fri, 09 Sep 2016 01:32:51 
    یہاں سے قریبی علاقہ پتور میں ایک چھ ماہ کی حاملہ خاتون نے اُس وقت دم توڑ دیا جب ایک تیز رفتارسرکاری بس ان کے اسکوٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران بائیں طرف آتے ہوئے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی اسکوٹر نیچے گرپڑی اور اسکوٹرکی پچھلی سیٹ پر سوار خاتون سیدھے بس کے پہیوں کے نیچے چلی گئی جس کے نتیجے میں خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    ساحل آن لائن کی وڈیو نیوزمورخہ 8/ ستمبر میں شموگہ میں گنیش تہوار کے دوران بارہ لوگوں کی موت کی وڈیو سمیت دیگر اہم خبریں

    ساحل آن لائن کی وڈیو نیوزمورخہ 8/ ستمبر میں شموگہ میں گنیش تہوار کے دوران بارہ لوگوں کی موت کی وڈیو سمیت دیگر اہم خبریں

    Fri, 09 Sep 2016 01:15:07 
    ساحل آن لائن کی مورخہ 8/ ستمبر کی وڈیو نیوز میں شموگہ میں ہوئے اندوہناک حادثہ کی رپورٹ شامل ہے، رپورٹ میں حادثے کی وڈیو بھی پیش کی گئی ہے کہ کس طرح ایک کشتی بیچ سمندر میں ڈوبتی ہے اور پل بھر میں ۱۲ لوگوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اس خبر کے ساتھ ساتھ علاقہ اور اطراف کی خبریں بھی شامل کی گئی ہیں
    شیموگہ کے قریب گنیش وسرجن کے موقع پر 12افراد غرقاب

    شیموگہ کے قریب گنیش وسرجن کے موقع پر 12افراد غرقاب

    Fri, 09 Sep 2016 01:03:21 
    شیموگہ شہر سے ذرا دوری پر واقع ہاڈونہلّی نامی مقام پر گنیش کی مورتی کو پانی ڈبونے کے لئے جانے والوں میں سے 12افرادتنگبھدرا ندی میں غرقاب ہونے کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔اس طرح پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں دو کو چھوڑکر باقی تمام بالکل ہی نوجوان تھے جن کی عمریں ۰۲ سال کے آس پاس بتائی جاتی ہیں۔دراصل لکڑیوں سے بنائے گئے جس بیڑے پر گنیش کی مورتی کو ڈبونے کے لئے ندی کے گہرے پانیوں میں لے جایا جا
    مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کو اترپردیش جمعیۃ علمائ کے صوبائی صدر بنائے جانے پر کانپور میں استقبالیہ تقریب

    مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کو اترپردیش جمعیۃ علمائ کے صوبائی صدر بنائے جانے پر کانپور میں استقبالیہ تقریب

    Fri, 09 Sep 2016 00:40:12 
    مشہور عالم دین جمعیۃ علماء شہر کانپور کے جنرل سکریٹری وجانشین قاضی شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کو اترپردیش جمعیۃ علماء کے صوبائی صدر بنائے جانے پر جمعیۃ علماء کانپور کی جانب سے شہری صدر مولانا انوار احمد جامعی کی صدارت میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے مولانا اسامہ قاسمی کو اتفاق رائے سے عہدہ صدارت پر منتخب کئے جانے کو دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کی
    مسلم پرسنل لا کا پورا قانون خدا کا نازل کردہ قانون ہے؛ جس میں ذرہ برابر بھی ترمیم کی گنجائش نہیں

    مسلم پرسنل لا کا پورا قانون خدا کا نازل کردہ قانون ہے؛ جس میں ذرہ برابر بھی ترمیم کی گنجائش نہیں

    Fri, 09 Sep 2016 00:26:43 
    مسلم پرسنل لا کا پورا قانون خدا کا نازل کردہ قانون ہے جو اللہ کی اتاری ہوئی شریعت اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات و ہدایات اورعمل پر مشتمل ہے، مسلم پرسنل لا میں نکاح و طلاق کے معاملات قرآن و حدیث کے عین مطابق ہیں جسمیں ذرہ برابر ترمیم و تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی عدالت کو اس کا حق پہنچتا ہے کہ وہ اسمیں کوئی تبدیلی کرے اور نہ کوئی اسمیں تبدیلی کرسکتا ہے۔
    کاروار: صحافتی تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں

    کاروار: صحافتی تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں

    Fri, 09 Sep 2016 00:11:26 
    کرناٹکا مادھیما اکیڈیمی کی طرف سے جرنلزم اور ماس کمیونی کیشن میں اچھے نمبروں سے ڈگریاں پانے والے طلباء کو صحافتی تربیت فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ 
    مینگلورکالج کا طالب علم لا پتہ

    مینگلورکالج کا طالب علم لا پتہ

    Fri, 09 Sep 2016 00:04:03 
    منگلورو کے سینٹ ایلوشیس بزنس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج میں زیر تعلیم کیرالہ سے تعلق رکھنے والانوجوان لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے۔ اپنی بائک کے ساتھ لاپتہ نوجوان کا نام سونو رام چندرن (۲۲ سال) بتایا جاتا ہے۔
    منگلورو جیل میں زیر سماعت قیدی کی خود کشی

    منگلورو جیل میں زیر سماعت قیدی کی خود کشی

    Fri, 09 Sep 2016 00:00:22 
    ڈسٹرکٹ جیل منگلورو میں کیشو گوڈا نامی ایک شخص نے جیل کی سلاخ میں کپڑے کا پھندا ڈال کر رات کے وقت خود کشی کر لی ہے۔ صبح میں جیل اسٹاف کی نظر اس کی لاش پر پڑی۔