Thu, 02 May 2024 20:42:06
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر عوام سے ووٹ نہیں مانگ رہی ہے بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے انتخابات جیتنے کی کوشش کررہی ہے، لیکن اس بار ان کا یہ دائو چلنے والا نہیں ہے، اِس بار ان کا The End ہونے والا ہے۔ان باتوں
View more
Thu, 02 May 2024 19:15:15
کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔
View more
Thu, 02 May 2024 17:45:19
لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے چرا کر اُن کو دیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں۔ غریب لوگوں کے ہمیشہ زیادہ بچے ہوتے ہیں۔ کیاصرف مسلمانوں کے ہی زیادہ بچے ہوت
View more
Thu, 02 May 2024 17:38:17
ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ان کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کرناٹک کے وزیر داخلہ جی. پرمیشور نے جمعرات کے روز
View more
Thu, 02 May 2024 17:34:47
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی نے اپنے ماتحتوں سے کرائی تھی۔
View more
Thu, 02 May 2024 17:32:39
ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔
View more
Thu, 02 May 2024 17:30:31
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی توجہ ہٹاتے ہیں۔
View more
Thu, 02 May 2024 17:26:01
شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس میں اچانک 10 فیصد کا زبردست اضافہ کیسے ہو گیا، کہاں سے آیا یہ زائد ووٹ؟
View more
Thu, 02 May 2024 17:23:12
سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر مبنی اور وضاحت کی آڑ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تجزیہ کرانے کی کوشش ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy