Wed, 01 May 2024 18:06:54
ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے شک پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب وہ اقتدار میں واپسی کے لیے کر رہی ہے اور یہ ہندوؤں کے خطرے کی بات نہیں بلکہ بی جے پی کے خط
View more
Wed, 01 May 2024 18:03:33
ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔
View more
Wed, 01 May 2024 17:56:49
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو روشناس کرایا اور الزام لگایا کہ بی جے پی آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کر رہی ہے۔
View more
Wed, 01 May 2024 17:15:16
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔
View more
Wed, 01 May 2024 17:06:28
متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں جمعرات سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا اورتعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
View more
Wed, 01 May 2024 15:21:42
کاروار کے بیت کل میں کالی ندی میں اتر کر سیپیاں پکڑنے کی کوشش کے دوران ماں اور بیٹی ندی میں غرق ہوکر ہلاک ہوگئے۔ واردات بدھ صبح پیش آئی۔
View more
Wed, 01 May 2024 12:23:48
وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے جب اس بات کا پتہ لگانا شروع کیا کہ عوام بالخصوص ہندوؤں سے خاندانی زیورات اور منگل سوتر کون چھین رہا ہے تو آر بی آئی سے حاصل کئے گئے ڈاٹا سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پچھلی کانگریس حکوم
View more
Wed, 01 May 2024 12:07:45
دی ٹیلی گراف نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایسٹرا زینیکا نے پہلی بار اپنی عدالتی دستاویزات میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کووِڈ ویکسین نایاب ضمنی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جس سے ملٹی ملین پاؤنڈ ہرجانہ کی ادائیگی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنی پر اس دعوے پر طبقاتی کارروائی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے کہ اس کی کووڈ ۱۹؍ ویکسین کے خلاف، جو آکسفورڈ یونیورسٹی کےاشتراک سے تیار کی گئی تھی، موت اور سنگ
View more
Wed, 01 May 2024 11:58:46
این سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے ذریعہ اپنے اوپر کیے گئے حملے کو آج تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، میں مہنگائی سے نبرد آزما عام آدمی کی پریشانیوں کو بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy