Sun, 05 May 2024 17:50:05
عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو مبینہ شراب گھوٹالہ میں ای ڈی نے گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 05 May 2024 17:44:54
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ پردیش سے 8، مہاراشٹرا سے 11، اتر پردیش سے 10، بنگال سے 4 اور دادرا اور نگر حویلی شامل ہیں۔ دمن اور دیو میں دو
View more
Sun, 05 May 2024 17:32:45
مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم مہا پاترا نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ملک میں گرمی کی لہروں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سا
View more
Sun, 05 May 2024 17:26:51
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
View more
Sun, 05 May 2024 17:21:42
اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مخلوط حکومت میں عوام کو ایسا وزیراعظم ملے گا جو سب کو یکساں نظر سے دیکھے اور دوسروں کی سنے۔
View more
Sun, 05 May 2024 17:09:53
کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اپنی شکایت میں کانگریس نے کہا ہے کہ ویڈیو میں وزیر اعلیٰ سدارمیا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھ
View more
Sun, 05 May 2024 17:04:25
شیو سینا- یو بی ٹی نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ کے ذریعے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ شیوسینا نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کو مرکزی حکومت نے ہائی جیک کر لیا ہے۔
View more
Sun, 05 May 2024 16:59:34
لوک سبھا الیکشن 2024 میں انتخابی مہم شباب پر ہے۔ ابھی تک دو مرحلوں کی ووٹنگ ہو چکی ہے جبکہ 7 مئی کو ہونے والے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں جا رہی ہیں۔ اس تیسرے مرحلے کی ووٹنگ سے عین قبل سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی سے کچھ چبھتے ہوئے سوالات کئے ہیں۔ یہ سوالات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی کی جھوٹی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی۔
View more
Sun, 05 May 2024 16:56:38
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے اور پی ایم مودی سے کئی سوال پوچھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’وزیر اعظم اتر پردیش کے اٹاوہ اور دھوراہرا کے دورے پر ہیں۔ آج اس سے ہمارے سوالات: سیتا پور اسپتال کا ٹراما سینٹر 7 سال سے کیوں بند ہے؟ کیا وزیراعظم کا ٹماٹر-پیاز-آلو (ٹی او پی) کو ترجیح دینے کا وعدہ بھی ایک جملہ تھا؟ یوپی میں گنے کی قیمتیں بہت کم کیوں ہیں؟‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy