Sun, 09 Jun 2024 12:37:30
ساحلی پٹی پر مانسوں کی رفتار بہت ہی زیادہ تیز ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں اتر کنڑا کے علاوہ اڈپی ضلع ، دکشن کنڑا اور کاسرگوڈ ضلع میں بہت ہی زیادہ پانی برسا ہے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ برسات کی یہی رفتار اگلے کچھ دنوں تک یونہی جاری رہے گی ۔ اسی پس منظر میں محکمہ موسمیات نے پوری ساحلی پٹی پر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔
View more
Sun, 09 Jun 2024 12:20:03
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ آئین اور ریزرویشن کے تحفظ کے لیے مستقبل میں انڈیا گروپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے لئے یہ سخت آزمائش کا وقت ہے کیونکہ اس کے سب سے سینئر رہنما اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اس وقت جیل میں بند ہیں۔
View more
Sun, 09 Jun 2024 12:10:53
۵۴۳؍ میں سے ۲۸۰؍ ایم پی ایسے ہیں جو پہلی بار ایوان زیریں میں پہنچے ہیںجبکہ ۲۶۲؍ ایسے ہیں جو پہلے بھی لوک سبھا کے نمائندے منتخب ہوچکے ہیں
View more
Sun, 09 Jun 2024 12:01:57
) شیو سینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے نے جس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی وہ مسلمانوں کے لیے اچھوت تھی کیونکہ وہ شدت پسندانہ ہندتو کی سیاست کرتی تھی۔ بالا صاحب کے بیانات کی وجہ سے مہاراشٹر کے مسلمان ان کی پارٹی کو اپنا سیاسی دشمن سمجھتے تھے لیکن مسلمانوں نے ادھو ٹھاکرے کے لیے اپنے دل کے دروازے کھول دیے۔
View more
Sun, 09 Jun 2024 11:31:49
رکن پارلیمان منتخب ہوتے ہی اداکارہ کنگنا رناوت کو چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر ایک خاتون پولیس اہلکارکی ناراضگی کا شکار ہونا پڑا جس نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔ اس پر کنگنا نے کہا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردی اور انتہاپسندی قابل تشویش ہے۔ ان کے اس بیان پر پنجاب کے لیڈران میں ناراضگی ہے۔
View more
Sun, 09 Jun 2024 11:02:10
میڈیکل کورسیز میں داخلہ کیلئے کل ہند امتحان ’این ای ای ٹی -یو جی‘ (نیٹ) کے نتائج کے خلاف احتجاج اور جانچ کے مطالبہ میں ہر گزرتے لمحے شدت آتی جارہی ہے۔
View more
Sun, 09 Jun 2024 10:57:26
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے خلاف بڑی جیت کے بعد آج ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ مرکز میں این ڈی اے کی حکومت غیر مستحکم ہے اور بہت ہی جلد انڈیا اتحاد مرکز میں باگ ڈور سنبھال سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy