ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا عمل شروع

    جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا عمل شروع

    Sat, 08 Jun 2024 19:32:21 
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سکریٹری جے دیو لاہڑی نے ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ کمیشن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی نشان (ریزرویشن اور الاٹمنٹ) آرڈر 1968 کے پیرا 10بی کے تحت مشترکہ نشان کی الاٹمنٹ کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ایم بی بی ایس کی ٹاپر میسا بھارتی سیاست میں بھی ٹاپر

    ایم بی بی ایس کی ٹاپر میسا بھارتی سیاست میں بھی ٹاپر

    Sat, 08 Jun 2024 19:28:46 
    راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو پرساد یادو سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی بڑی بیٹی راجیہ سبھا کی رکن میسا بھارتی نے پاٹلی پتر پارلیمانی سیٹ سے جیت کر نہ صرف اپنے والد کا خواب پورا کیا، جہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہیں اس جیت کے ساتھ ہی وہ اب ایم بی بی ایس کے بعد سیاست کے امتحان میں بھی ٹاپر بن گئی ہیں۔
    مراٹھا ریزرویشن کے لئے منوج جرانگے پاٹل نے پھر شروع کی بھوک ہڑتال، وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

    مراٹھا ریزرویشن کے لئے منوج جرانگے پاٹل نے پھر شروع کی بھوک ہڑتال، وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

    Sat, 08 Jun 2024 19:25:03 
    مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والی شیوبا تنظیم کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل نے ہفتہ  کو دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت سے اس سلسلے میں جنوری میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی حکام کی جانب سے ابتدا میں منوج جرانگے پاٹل کو بھوک ہڑتال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جو بعد میں دے دی گئی۔
    ہمیں عوام کی طاقت بنناہے: ملکارجن کھرگے

    ہمیں عوام کی طاقت بنناہے: ملکارجن کھرگے

    Sat, 08 Jun 2024 18:32:34 
    لوک سبھا انتخابات کے بعد آج پہلی بار کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں کانگریس کے انتخابی نتائج کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے میٹنگ شروع ہوئی۔ اس میں پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت پارٹی کے کئی دیگر سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کھرگے نے زور دے کر کہا کہ ہم ا
    سواتی مالیوال کیس: بیبھو کمار کی پھر ضمانت مسترد

    سواتی مالیوال کیس: بیبھو کمار کی پھر ضمانت مسترد

    Sat, 08 Jun 2024 18:30:27 
    عام آدمی پارٹی کی مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ دہلی کی ایک عدالت نے بیبھو کمار کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ بیبھو کمار کو مئی میں اے اے پی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
    سی ڈبلیو سی نے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی قرارداد منظور کی

    سی ڈبلیو سی نے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی قرارداد منظور کی

    Sat, 08 Jun 2024 18:27:31 
    کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک قرارداد پاس کی ہے کہ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن کا لیڈر مقرر کیا جائے۔ راہل گاندھی نے اتر پردیش کے رائے بریلی اور کیرالہ کے وایناڈ سے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
    وزیر اعظم کی اخلاقی شکست، نتیجہ ہمارے حوصلے بلند کرے گا، کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

    وزیر اعظم کی اخلاقی شکست، نتیجہ ہمارے حوصلے بلند کرے گا، کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

    Sat, 08 Jun 2024 17:27:34 
     کانگریس نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس لوک سبھا انتخابات میں اخلاقی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ نتیجہ پارٹی اور 'ہندوستان' اتحاد کے حوصلے بڑھانے والا ہے۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے 240 سیٹیں جیتی ہیں اور اس کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے کل 293 سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس نے 99 سیٹیں جیتی ہیں۔
    منی پور میں تشدد سے متاثرہ ضلع میں 70 سے زائد گھروں میں آتش زدگی، کمانڈوز تعینات

    منی پور میں تشدد سے متاثرہ ضلع میں 70 سے زائد گھروں میں آتش زدگی، کمانڈوز تعینات

    Sat, 08 Jun 2024 17:19:41 
    آسام کی سرحد پر واقع منی پور کے جیری بام ضلع میں شدید کشیدگی کے درمیان ایک مخصوص برادری کے 70 سے زیادہ مکانات کو جلا دیا گیا ہے۔ آتش زدگی کے اس واقعے سے پورے ضلع میں پھیلی کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔ اس پورے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے جبکہ منی پور پولیس کے کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
    آندھرا پردیش میں مسلم ریزرویشن جاری رہے گا، ٹی ڈی پی کا دوٹوک موقف

    آندھرا پردیش میں مسلم ریزرویشن جاری رہے گا، ٹی ڈی پی کا دوٹوک موقف

    Sat, 08 Jun 2024 13:18:06 
    بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی ایک میٹنگ جمعہ کو قومی دارالحکومت دہلی میں ہوگی۔ اس میں اتحاد کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ نریندر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔ اس کے بعد وہ مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔