Tue, 11 Jun 2024 17:16:22
) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندربابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدوار منتخب کر لیا گیا ہے۔ 11 جون کو اس سلسلے میں این ڈی اے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی جس میں چندرابابو نائیڈو کے نام پر مہر لگ گئی۔ اب بدھ کے روز یعنی 12 جون کو وہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی شرکت ہوگی۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 17:09:52
ین ڈی اے اتحاد کے لیڈران ، جن میں اسمرتی ایرانی اور انوراگ ٹھاکر بھی شامل ہیں، کو اتوار کو وزیر اعظم مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی اترپردیش کے امیٹھی لوک سبھا حلقے سے بی جے پی امیدوار تھیں ۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 16:58:34
بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے اور جیتنے والے پپو یادو کے خلاف الیکشن کا نتیجہ آنے کے محض 6 دن بعد ہی ایک مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ پورنیہ کے ایک بڑے فرنیچر کاروباری نے پپو یادو پر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 16:55:22
سپریم کورٹ نے نیٹ یوجی 2024 کے امتحان کے بعد میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے جاری کونسلنگ کے عمل کو روکنے کے لیے کوئی بھی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 16:52:46
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے پچھلی گارنٹی کو پورا نہیں کیا لیکن اب وہ اس کا ڈنکا بجا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مودی کو وہ جواب دیا ہے کہ انہیں دوسروں کے گھروں سے کرسیاں ادھار لے کر اپنا اقتدار سنبھالنا پڑ رہا ہے۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 12:39:53
منی پور میں ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مرکز اور ریاست کی بی جےپی حکومتیں تشدد پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔پیر کو وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی ٹیم پر جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2اہلکار زخمی ہو گیا۔ جی
View more
Tue, 11 Jun 2024 12:01:10
کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک میں کانگریس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابی نتائج خطرے کی گھنٹی ہیں اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کو 28 میں سے محض 9 سیٹیں ہی حاصل ہو سکیں۔ جبکہ بی جے پی نے 17 اور اس کی اتحادی جے ڈی ایس نے 2 سیٹوں پر جیت حاصل کی۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 11:56:08
ہزاروں کسانوں نے اتوار کو چنڈی گڑھ کے قریب موہالی میں ایس ایس پی آفس میں معطل سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 11:52:37
بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے نے اکثریت حاصل کرنے کے بعد مرکز میں اقتدار سنبھال لیا ہے۔نریندر مودی نے تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ حالیہ کابینہ میں گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 70 سے زائد وزرا نے مختلف وزارتوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ مگرآزاد ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہے کہ عام انتخابات کے بعد کسی مسلمان نے مرکزی وزیر کے طور پر حلف نہیں لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy