Wed, 12 Jun 2024 17:25:13
رجت جی، آپ نے مجھے گالی دی۔ یہ ویڈیو میرے والدین، میرے ساس-سسر اور میرے بچوں نے دیکھی۔ آپ نے مجھے گالی اس لیے دی کیونکہ میں ایمانداری سے اپنا کام کر رہی تھی۔ آپ نے صرف گالی ہی نہیں دی، اس کے بعد مجھے دھمکانا شروع کیا۔ آپ کو لگتا ہے کہ ہم دھمکانے سے ڈر جائیں گے؟ یہ باتیں آج کانگریس لیڈر راگنی نایک نے سینئر صحافی رجت شرما کے خلاف منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 17:21:26
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این۔ چندرابابو نائیڈو کے بدھ کو وجئے واڑہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے چند گھنٹے بعد تیلگو ریاست کو خصوصی درجہ دیے جانے سمیت پانچ اہم مسائل پر مسٹر نریندر مودی سے وضاحت طلب کی ہے۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 17:17:51
جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم جو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں جیل میں ہیں، ریاستی کابینہ کے ساتھ ساتھ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر کے طور پر بھی مستعفی ہوگئے ہیں، ایک عہدیدار نے منگل کو یہ بات کہی۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 17:12:43
اتر پردیش کی فتح پور سیکری لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رام ناتھ سنگھ سیکروار نے ووٹوں کی گنتی کے دوران بے ضابطگی کا الزام لگایا ہے۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 13:43:33
دکشن کنڑا حلقے سے بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمان کیپٹن برجیش چوتا نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اس کے دباو کی وجہ سے بولیار چاقو زنی معاملے میں پولیس نے بی جے پی کارکنان پر کیس داخل کیا ہے ۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 13:40:36
سٹی پولیس کمشنر انوپم اگروال کے مطابق بی جے پی کے دوران جشن فتح کے طور نکالے گئے جلوس کے دوران مسجد کے پاس اشتعال انگیز نعرے لگانے اور مسلمانوں کو 'پاکستانی' ہونے کا طعنہ دینے کے نتیجہ میں چاقو زنی کی واردات پیش آئی جس میں دو بی جے پی کارکنان زخمی ہوگئے ۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 13:38:26
ایئر انڈیا ایکسپریس (XI) نے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ابوظہبی کے لئے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر 22 جولائی سے عمل شروع ہو جائے گا ۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 19:47:19
اتر پردیش میں جرائم پر قابو کو لے کر چاہے جتنے بھی دعوے کیے جاتے ہوں، لیکن زمینی حقیقت اس سے بہت الگ ہے۔ تازہ مثال اتر پردیش کے مراد آباد واقع ایک مسجد میں امامت کرنے والے محمد اکرم کا قتل ہے جس نے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 19:26:46
کانگریس کے سابق صدر و نومنتخب ایم پی راہل گاندھی نے منگل کو دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے اگر ان کی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا انتخابی میدان میں اترتیں تو وزیر اعظم نریندر مودی کی شکست یقینی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy