Sat, 16 Sep 2017 16:24:53
عراق نے اعلان کیاہے کہ دہشت گردتنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے سے اسٹریٹیجِک نوعیت کے شہرعکاشات کو چھڑانے کے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 16:20:44
شمالی کوریا کے لیڈرکم جونگ اْن نے کہاہے کہ اْن کی فوجی قوت امریکی فوج کے ہم پلہ ہونے والی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جوہری ہتھیار سازی کا پروگرام ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 16:16:57
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر پر سعودی عرب کی قیادت میں عائد کی جانے والی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 16:12:31
ماضی میں مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ ملک میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 16:02:20
برطانوی پولیس نے مغربی لندن کے ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد نصب کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی اندرونی سلامتی کو لاحق خطرے کے تناظر میں مجموعی سکیورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 15:59:29
پاکستان کی سیاسی تاریخ کے دلچسپ ترین انتخابی معرکے کے لیے میدان سج گیا ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر اتوار کے روز الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 15:54:07
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے ایک خودکش حملے میں رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک اوردیگر دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 15:51:29
جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر بننے کے بعد وہ ’محفوظ ممالک‘ کی فہرست میں اضافے کی کوشش کریں گی جس کے بعد پناہ کے مسترد شدہ درخواست گزاروں کی جرمنی سے ملک بدری آسان ہو جائے گی۔
View more
Sat, 16 Sep 2017 15:47:33
چنتامنی جامع مسجد کمیٹی اراکین کے زیراہتمام چنتامنی عیدگاہ قدیم میں برما کے شہید اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعاؤں کا اہتمام کیاگیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy