Sat, 05 May 2018 20:35:48
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو آج گواٹے مالا ، پانامہ اور پیرو کی سات روزہ دورے پر روانہ ہوئے جہاں ان کی وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفادات سے منسلک موضوعات پر وسیع بحث ہوگی۔نائب صدر کی ان وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کا دورہ6 سے 12 مئی تک ہے۔
View more
Sat, 05 May 2018 20:25:25
کرناٹکا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر گوا کے سرحدی علاقوں سے بڑی مقدار میں شراب اسمگل کرنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے محکمہ آبکاری کے افسران نے اس پر قابو پانے کے اقدامات کیے ہیں اور پوری طرح اس پر نظر رکھی جارہی ہے۔
View more
Sat, 05 May 2018 20:22:26
نیشنل ہائی وے 66پر توسیعی منصوبے کا کام شروع ہونے کے بعدضلع شمالی کینرا میں گزشتہ 2سال کے دوران جملہ 978حادثات ہوئے جس کی وجہ سے136افراد ہلاک ہوگئے۔
View more
Sat, 05 May 2018 13:02:37
کچھ لوگوں نے پولیس افسروں کا بھیس بدل کر یک اسکوٹر سوار کی تلاشی لی اور اس کے پاس موجود2.25 لاکھ روپے کی نقد رقم بڑی چالاکی کے ساتھ اڑالے گئے۔
View more
Sat, 05 May 2018 12:55:17
ممبئی کے تین مختلف مقامات ،زویری بازار، اوپیرا ہاؤس اور دادر کبوتر خانہ میں ۱۳؍ جولائی ۲۰۱۱ ء ہوئے بم دھماکے 13/7 بم بلاسٹ کیس میں ماخوز ملزم ندیم اختر اشفاق احمد شیخ جسے گذشتہ دنوں تلوجہ جیل انتظامیہ نے بلا کسی وجہ کے شدید زدو کوب کیا تھاکے معاملے میں آج عدالت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے وکیل شریف شیخ نے زبردست بحث کرتے ہوئے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمین کے تحفظ کو یقینی بنائے نیز
View more
Sat, 05 May 2018 12:45:56
اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کے صدر اور مشہور سماجی کارکن تنویر عالم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حالیہ تشدد کو گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسٹوڈینٹ یونین ہال میں موجود محمد جناح کے فوٹو کو بہانہ بنایاگیا ہے ان ہندو تنظیموں کا اصل نشانہ سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری تھے۔
View more
Sat, 05 May 2018 12:34:13
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کافی تیزی سے ترقی کررہاہے اور اس قدر ترقی کرچکا ہے کہ ترقیخواتین کی حدودں سے آگے بڑھتے ہوئے اب خواتین کے ذریعے ترقی کے مقصد کو حاصل کررہا ہے اسی لئے ان کی حکومت نے خارجہ اور دفاع کے دواہم قلمدان خواتین کو دئے ہیں۔
View more
Sat, 05 May 2018 12:30:28
ریاستی وزیر توانائی اور کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کے چیرمین ڈی کے شیوکمار نے وزیراعظم مودی کی طرف سے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کی تعریف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ بی جے پی کی کمزوری کا کھلا ثبوت ہے۔
View more
Sat, 05 May 2018 12:24:25
12مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بلاری میں سابق وزیرجناردھن ریڈی کے انتخابی مہم چلانے پر سپریم کورٹ نے روک لگادی ہے۔ جناردھن ریڈی پر غیر قانونی کانکنی کے متعدد مقدمات ہیں اور فی الوقت وہ ضمانت پر رہاہوئے ہیں اسی لئے عدالت نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے کسی بھی امیدوار کے حق میں مہم نہ چلائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy