Tue, 08 May 2018 11:43:40
راجیہ سبھا کے چیئرمین کی طرف سے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف مواخذہ کی نوٹس مسترد کئے جانے کو چیلنج کرنے والی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی درخواست پر سپریم کورٹ کے بنچ نے وکلاء سے کہا کہ وہ کل آئیں تاکہ اس مسئلہ کو از سر نو دیکھا جائے ۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:39:50
بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادو کی بیٹی میسابھارتی اوران کے شوہرشلیس کمار 8000کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ ایکٹ کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس عدالت میں آج حاضر ہوئیں۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:36:20
آل انڈیاحج سیواسمیتی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ہندوستانی عازمین حج کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھنے کے مطالبے کااعادہ کیاہے۔ سمیتی کے قومی صدر اور مرکزی حج کمیٹی کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے شبلی اکاڈمی میں عازمین حج کی اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عازمین کو جب تک یہ راحت نہیں مل جاتی تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:30:38
کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پرفوج کوسیاست سے آلودہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاہے کہ فوجیوں،شہداء اور سابق فوجی سربراہان کے سلسلے میں غلط بیانی کرنے اور انہیں انتخابی مہم میں گھسیٹنے کے لیے وزیر اعظم نریندرمودی کوملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:21:16
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جاری تنازعہ کے بیچ پولیس نے ہندووادی تنظیم کے دو کارکنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔ تین دن پہلے یونیورسٹی کے باب سید گیٹ کے پاس طلبہ یونین رہنماؤں اور ہندووادی تنظیم کے کارکنوں کے درمیان ٹکراو ہوا تھا۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:14:30
موسم محکمہ نے آئندہ 48 گھنٹے میں ملک کی 20 ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کی انتباہ دی ہے۔ محکمہ کے مطابق ،اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش میں آندھی طوفان کے ساتھ اولے بھی گر سکتے ہیں ۔
View more
Tue, 08 May 2018 11:07:58
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے زور شور سے انتخابی مہم میں لگے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ’ ڈیل پارٹی ‘ بتایا ، جسے پورے ملک اجاڑا جا رہا ہے ۔مودی نے کہا کہ ’’ کانگریس نہ دل والی ہے نہ دلت والی، یہ پارٹی تو بس ڈیل والی ہے ‘‘۔پی ایم نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس پارٹی کو اب نہیں بچا سکتا ۔
View more
Tue, 08 May 2018 10:59:31
وزیراعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے کہا ہے کہ کرناٹک کے رائے دہندے وزیراعظم کی مسائل سے عاری لفاظی پر مبنی تقاریر سے الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔
View more
Tue, 08 May 2018 10:55:03
وزیراعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کے منشور میں خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اگر وہاں بی جے پی حکومت بناتی ہے تو 60نمو بی پی او کامپلکسوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy