Wed, 18 Jul 2018 23:45:57
سعودی عربیہ میں غیر وطنی باشندوں اور ملازمین کے تعلق سے نئے اور سخت قوانین سے پریشان ہو کر غیر رہائشی ہندوستانیوں کے وطن واپس لوٹنے کے بعد ان کے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا مسئلہ بھی کافی سنگین ہوگیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ریاست کرناٹک کے کسی بھی اسکول میں داخل کرنے کی صورت میں کنڑا سبجیکٹ لینا لازمی ہے۔
View more
Wed, 18 Jul 2018 22:37:14
وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی طرف سے ریاست کے سبھی اراکین پارلیمان کو تحفے میں قیمتی آئی فون دینے کا معاملہ تنازعے کے گھیرے میں آگیا ہے۔ ہر طرف سے وزیر موصوف کے اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے ، یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی اور کانگریس اعلیٰ کمان نے بھی وزیر موصوف کے اس اقدام پر سخت اعتراض کیا ،اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ڈی کے شیوکمار سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 18 Jul 2018 20:57:38
مارائوور بس اسٹائنڈ کے قریب الیکٹرک کا نیا کھمبا نصب کرنے میں مصروف منگلورو الیکٹرک سپلائی کمپنی (میسکام) کے مزدور ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آنے سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بجلی کے جھٹکے لگنے سے دیگر 8مزدور شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج کے لئے نجی اسپتال لے جایا گیا ہے، واردات آج بدھ کی شام کو پیش آئی۔
View more
Wed, 18 Jul 2018 15:07:19
حال ہی میں گوکرن میں منعقدہ یوم صحافت کے موقع پر ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی کو اُترکنڑا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے جی ایس ہیگڈے اجیبّل ایوارڈ نوازنے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بھی ان کی تہنیت کی گئی اور شال پوشی کی گئی۔
View more
Wed, 18 Jul 2018 12:48:49
سنتے گولی گرام پنچایت کے بیلل گدّے علاقے میں بدحال سڑک کی ازسرنو تعمیر کے دوران محکمہ جنگلات کے افسران نے رکاوٹ پید ا کردی تو مقامی افراد اس کے خلاف احتجاج پر اتر آئے۔
View more
Wed, 18 Jul 2018 12:45:03
شمالی کینراکے بھٹکل سمیت ساحلی علاقے میں مانسون کی زبردست بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ سرسی ، سدا پور ، جوئیڈا، یلاپور وغیرہ میں بھی زوردار بارش ہونے اور واردا ندی میں پانی کی سطح بہت ہی زیادہ ہوجانے کی رپورٹس مل رہی ہیں۔
View more
Wed, 18 Jul 2018 12:41:35
ضلع شمالی کینرا کے کاروار سے گابیت واڈا کی طرف جانے والی بس انتہائی خستہ حالت میں ہونے کی وجہ سے مسافروں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔
View more
Wed, 18 Jul 2018 12:30:25
مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے متعلق بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایم یوکو لے کرپولرائزیشن کی سیاست کی جارہی ہے۔ اس پرپرسنل لا بورڈ نے 50 فیصد مسلم اور 50 فیصد دلت ریزرویشن کی تجویز پیش کردی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy