Thu, 19 Jul 2018 12:47:13
بندھوا مکتی مورچہ کے بانی اور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بھاج یومو) كے ضلع صدر سمیت کسان مورچہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ کارکنان کے خلاف کل سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:42:40
عراق میں مرکزی حکومت ملک کے جنوب میں عوامی احتجاج کی آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہے جو آٹھ جولائی سے بھڑکی ہوئی ہے۔ اس دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:37:40
شام کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے صدر بشار الاسد کی وفادار فورسز نے ملک کے جنوب مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے فوجی اہمیت کی ایک چوٹی تل الحارہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی چوٹیوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:33:09
داعش کے ایک خودکش بمبار نے منگل کے روز شمالی افغانستان میں دھماکہ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا جن میں ایک طالبان کمانڈر بھی شامل ہے۔ جب کہ جنوبی صوبے ہلمند میں ایک سرکاری کمانڈو یونٹ نے طالبان کی جیل سے 54 لوگوں کو آزاد کر ا دیا۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:29:29
امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا دو ہفتوں کے اندر کوریائی جنگ میں مارے گئے تقریبا 50 امریکی لوگوں کے باقیات کو واپس کر دے گا۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:27:04
تل ابیب پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں ، جس کے بعد اب پوری سیکورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ یہ فیصلہ دوسری بار ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگی اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظر ثانی اور ترامیم بھی کی گئیں۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:24:59
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اپنے ایک روز پہلے کے بیان کو پلٹتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی انٹیلی جنیس اداروں کے اس نتیجے کو تسلیم کرتے ہیں کہ روس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:22:30
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہو نے والی گفت و شنید کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو لے کر بھی بات چیت کی۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے پر بھی غو ر وخوض کیا گیا۔
View more
Thu, 19 Jul 2018 12:14:47
ایریال میں پیش آنے والے ایک دلدوز واقعے میں ذہنی طور پر غیر متوازن خاتون نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کوکنویں میں پھینک دیا جس کی وجہ سے بچی ہلاک ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy