Wed, 29 Aug 2018 13:33:58
اسمبلی الیکشن کے موقع پر ریاست کے ساحلی علاقوں میں بہت ہی زیادہ فرقہ وارانہ تناؤ اور خوف وہراس کا سبب بننے والی پریش میستا کی مشکوک موت کو جسے سنگھ پریوار قتل قرار دے رہا تھا،پورے ۹ مہینے گزر گئے۔ مگرسی بی آئی کو تحقیقات سونپنے کے بعد بھی اب تک اس معاملے کے اصل ملزمین کا پتہ چل نہیں سکا ہے۔سچی بات تو یہ ہے کہ خود سی بی آئی اپنی تحقیقات کو بہت سست رفتاری سے گے بڑھا رہی ہے۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 13:17:25
ضلع کے سِرا تعلقہ میں دوبسوں کی ٹکر میں ضلع اُترکنڑا کےسب انسپکٹر سمیت جملہ چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ منگل کو سِرا تعلقہ کے کلّم بیلا پولس تھانہ حدود میں پیش آیا۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 12:38:41
کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایم کے اسٹالن کو تمل ناڈو کی دراوڑ منیتر کژگم پارٹی کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں منگل کے روز یہ فیصلہ لیا گیا۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 12:36:13
سہرسہ میں ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے بہار کا سیاسی ماحول گرما گیا ہے۔ ایک طرف جہاں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کرکے ا س کے لئے وزیر اعلیٰ نیتش کمار کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور اقتدار میں ریاست میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں اور ریاست میں ایک کے بعد لڑکیوں کے خلاف وارداتیں پیش آ رہی ہیں۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 12:31:58
نئی دہلی کی سڑکوں پر آج اچانک راجیو گاندھی کی تصویر والے پوسٹر لگائے گئے تھے، جس میں لکھا تھا’’راجیو گاندھی، فادر آف ماب لنچنگ ‘‘۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 12:24:53
ممبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں ایک با شرع نابالغ لڑکے محمد واجد خان کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا کر اس کوپولس تحویل میں شدید زدوکوب کرنے کے علاوہ اس کے ساتھ بد فعلی کرنے والے معاملے میں پولس کے خلاف دائر کی گئی عرضداشت کی سماعت کے دوران اسسٹنٹ پولس کمشنر (سائن) کی خاطی پولس فسران کے خلاف ۴؍ جون ۲۰۱۴ء کو کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے ۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 12:20:44
سیلاب سے تباہ حال ریاست کیرل میں صدی کا تباہ کن سیلاب آنے کے بعدکانگریس صدر راہل گاندھی نے آج چیگنور واقع امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور لوگوں کا دکھڑا سنا ۔کیرالہ میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 12:13:55
سپریم کورٹ نے آج پھراحمد آباد عصمت دری معاملہ میں آسارام کوکوئی راحت نہیں دی ہے۔ سپریم کورٹ نے آسارام کی ضمانت کی درخواست پر 6 ماہ تک کے لئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ اس سے قبل راجستھان کے جنسی استحصال معاملہ میں سپریم کورٹ نے ضمانت عرضی مسترد کردی تھی۔
View more
Wed, 29 Aug 2018 11:41:59
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) پر ریاستی حکومت کی طرف سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔جسٹس رنگن مُکھوپادھیائے نے سوموار کو اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کے 21 فروری 2018 کے اس حکم کو خارج کر دیا ہے جس میں PFI پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کی گئی تھی کہ یہ تنظیم ISIS سے متاثر ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے کو ریاستی حکومت کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy