Wed, 03 Oct 2018 11:13:09
کرائے پرکار حاصل کرکے مسافر کے بھیس میں ڈرائیور کو ویران علاقے میں لے جاکر ہاتھ پیر باندھ کر گم ٹیپ سے منہ بند کرکے کاروں کو اپنے ساتھ لے جانے والی بین ریاستی چوروں کی ٹولی کو نارتھ ڈویژن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 11:07:12
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ ریاست کے 30ضلعی مراکز میں گاندھی بھون تعمیر کئے جائیں گے ۔ اس کے لئے درکار زمینات کی 20دن کے اندر نشاندہی کرکے تعمیری کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
View more
Tue, 02 Oct 2018 23:09:44
مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر مہاراشٹر کے وردھا میں منعقد ’’سنکلپ ریلی ‘‘میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کی گاڑی پنکچر ہو گئی ہے اور ان کی گاڑی کا انجن بھی پھٹ گیا ہے۔ مودی حکومت نے عوام کے اعتماد کو توڑ دیا۔
View more
Tue, 02 Oct 2018 23:00:03
کانگریس ورکنگ کمیٹی نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی جینتی کے موقع پر منگل کو کہا کہ تقسیم، خوف اور نفرت کا ماحول پیدا کرنے والی مودی حکومت کے خلاف نئی جنگ آزادی شروع کی جائے گی۔اہم اپوزیشن پارٹی کی ٹاپ پالیسی ساز یونٹ سی ڈبلیو سی نے دہلی۔اترپردیش سرحد پر کسانوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کسانوں پر ’’بربریت اورظلم‘‘کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور پارٹی کسانوں کی جنگ پرزور طریق
View more
Tue, 02 Oct 2018 22:50:42
کولکاتہ کے شہر مارکیٹ علاقہ میں منگل کو ایک دھما کہ ہوا جس میں ایک خاتون سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ بعد میں علاج کے دوران ایک زخمی بچے کی موت ہو گئی۔
View more
Tue, 02 Oct 2018 22:46:14
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی ایودھیا میں رام مندر کی کھل کر مخالفت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ملک کی اکثریت آبادی کا حصہ ہیں ۔
View more
Tue, 02 Oct 2018 21:59:00
اتر پردیش کے غازی آبادسے مشرقی دہلی کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہزاروں کسانوں کو روکنے کے لیے پولس کی جانب سے داغے گئے آنسوگیس کے گولے سے ایک صحافی سمیت کئی کسان زخمی ہو گئے ۔
View more
Tue, 02 Oct 2018 21:55:01
بھارتی کسان یونین (بی کے یو) کی قیادت میں دہلی میں گھسنے کی کوشش کر رہے کسانوں کو منگل کو غازی پور بارڈر پر ہی پولیس نے روک دیا ۔
View more
Tue, 02 Oct 2018 21:52:45
چارسال بعدنیندسے بیدارہونے والے سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنا انشن ملتوی کر دیا ہے۔انہوں نے یہ فیصلہ مہاراشٹر حکومت میں وزیر گریش مہاجن سے بات چیت کے بعد کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy