Wed, 31 Oct 2018 23:37:22
سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی حکمران اتحاد کے چیرمین سدرامیا نے کہا ہے کہ ان کے فرزند راکیش سدرامیا کی موت کے تعلق سے جناردھن ریڈی نے بیان دینے کے بعد معذرت خواہی کی ہے وہ اتنے تنگ دل نہیں ہیں کہ انہیں معاف نہ کریں۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 23:34:08
سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کے فرزند راکیش سدرامیا کی موت کے متعلق جناردھن ریڈی کے غیر ذمہ دارانہ بیان اور اس کے بعد معذرت خواہی پر ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کسی کا گلاکاٹنے کے بعد معذرت خواہی کرلینا کہاں تک درست ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 23:23:21
غیر قانونی کانکنی معاملے کے کلیدی ملزم بی جے پی لیڈر جناردھن ریڈی کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کے فرزند راکیش کی موت کے متعلق دئے گئے بیہودہ بیان پر ریاستی بی جے پی کے سرکردہ قائدین نے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 12:43:17
ریاستی حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ خشک سالی کا جائزہ لینے فوری طور پر ایک مرکزی ٹیم کرناٹک روانہ کی جائے۔ آج دہلی میں وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے اور وزیر زراعت شیوشنکر ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے گزارش کی کہ ریاست میں خشک سالی سے نپٹنے کے لئے فوری طور پر 2434 کروڑ روپیوں کی امداد جاری کی جائے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 12:41:05
ریاستی حکومت کی طرف سے لیجسلیٹیو کونسل کے لئے دو اراکین اور ریاستی اسمبلی کے لئے اینگلو انڈین زمرے سے کی گئی ایک نامزدگی کو گورنر واجو بھائی والا نے منظور کرلیا ہے۔ لیجسلیٹیو کونسل کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے یو بی وینکٹیش اور اسپورٹس کے زمرے سے پرکاش راتھوڑ کے تقرر کو گورنر نے منظور ی دی ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 12:37:08
امسال راجیواتسوا کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 63 شخصیتوں کو باوقار راجیواتسوا ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ ایوارڈ یافتگان کے انتخاب کے لئے کل وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں ایوارڈ کمیٹی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 12:28:45
ریاستی حکومت نے پانچ کے اے ایس افسروں کو تقرر کرتے ہوئے احکامات صادر کئے ہیں جن میں ریاستی وقف بورڈ کے چیف ایگزی کیٹیو افسر کے طور پر کے اے ایس افسر الیاس احمد اسامدی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 12:21:49
درج فہرست طبقات کے بے روزگار نوجوانو ں کی سہولت کے لئے 800کروڑ روپیوں کی لاگت سے خود روزگار فراہم کرنے کی سمردھی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔محکمۂ سماجی بہبود کی طرف سے یہ اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔عوامی ونجی اشتراک سے اس اسکیم کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 12:03:25
منڈیا لوک سبھا حلقے میں کانگریس جے ڈی ایس متحد امیدوار ایل آر شیورامے گوڈا کا مقابلہ اب اس حلقے میں کسی سے نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، کیونکہ اس حلقے سے بی جے پی نے جس امیدوار کو میدان میں اتارا ہے ، ان کی مہم کا مکمل طور پر سبوتاژ کردیاگیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy