Mon, 22 Apr 2019 20:43:10
مالیگاؤں2006 بم دھماکہ معاملے میں آج بھگوا ملزمین کے وکلاء نے متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکیل کے بحث کرنے پر سخت اعتراض کیا جس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 18:28:34
سات مرحلوں میں ہونے والی ملک کے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل منگل کو شروع ہورہا ہے، جس کے لئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ ضلع اُترکنڑا کے مختلف حلقوں میں آج صبح سے ووٹنگ مشینوں کو پولنگ بوتھوں پر روانہ کرنے کی کاروائی شروع ہوئی۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 13:09:20
ضلع شمالی کینرا کی انتظامیہ کی طرف سے ووٹروں میں پولنگ کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کے لئے پچھلے چند مہینوں سے بہت سارے طریقے اپنائے گئے۔تازہ ترین اقدام کے طور پر ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کو اسکوبا ڈائیونگ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ووٹنگ کے لئے پرچیاں سمندری لہروں میں تقسیم کیں۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 12:48:59
پارلیمانی انتخابا ت کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے امیدواروں کی طرف سے عوامی تشہیر کے لئے اتوار کی شام تک موقع تھا۔ اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے سابق وزیراعظم دیوے گوڈا سمیت کئی قد آور سیاسی لیڈروں نے ضلع شمالی کینرا کا دورہ کیا اور ووٹروں سے اپنے امیدوار کے لئے ووٹ طلب کیے۔23اپریل کو کرناٹکا کی 14پارلیمانی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہونے والی ہے جس میں شمالی کینرا بھی شامل ہے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 12:46:09
کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے پورے ضلع میں جتنے بھی پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اُنہیں ضلع کے سپرنٹنڈینٹ آف پولس کی طرف سے پہلی بار ڈرائی فروٹ کے کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کو پرامن طریقے پر انجام دینے کے لئے تین ہزارسے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 12:41:09
سابق وزیراعلیٰ اور مخلوط ریاستی حکومت کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر سدارامیا نے باگلکوٹ میں کانگریسی امیدوار وینا کاشپناور کے لئے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ بی جے پی والے دیش کادستور بدلنے کی بات کررہے ہیں۔ اگر دیش کے دھرم شاستر کا مقام رکھنے والے دستور کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو پھر ملک میں خون خرابہ شروع ہوجائے گا۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 12:37:44
پارلیمانی انتخابات کے لئے بھٹکل اسمبلی حلقے میں پرامن پولنگ کے لئے پولیس نے خصوصی بندوبست اور انتظامات کیے ہیں۔ جس کاجائزہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ونائیک پاٹل کی موجودگی میں لیا گیا۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 11:23:42
وزیر اعظم نریندر مودی کی نام پر 2019 کے انتخابی قلع کو فتح کرنے کی کوشش کر رہی بی جے پی کو تیسرے مرحلے میں اترپردیش میں ’یادو خاندان‘ سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اس انتخاب کے ذریعہ اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس پانے میں مشغول کانگریس دونوں ہی پارٹیوں کے سیاسی اعداد و شمارکو بگاڑ سکتی ہے۔
View more
Mon, 22 Apr 2019 11:12:56
ریاست میں ہورہے دوسرے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات کے لئے آج شام سیاسی انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی۔ ریاست کے 14لوک سبھا حلقوں میں237امیدوار میدان میں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy