Sun, 05 May 2019 12:35:01
حالیہ پارلیمانی انتخاب کے دوران سرسی کے کستوربا نگر میں ایس ڈی پی آئی کے کارکن کا جو قتل ہوا تھا اور اس سلسلے میں پولیس نے مقتول اسلم کے دوستوں کی جو گرفتاری کی ہے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سیکریٹری ریاض فرنگی پیٹے نے کہا ہے کہ پولیس نے بی جے پی کے دباؤ میں آکریہ کارروائی کی ہے۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:29:06
اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد مسعود اظہر پر بی جے پی کی سیاست کی سخت تنقید کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر و سابق مرکزی وزیر سلمان خورشیدنے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف مہم کا آغاز کانگریس کے دور میں ہی شروع کردیا گیا تھا اور یہ اسی مہم کا نتیجہ ہے مگر کانگریس نے انتخابی مہم کا حصہ کبھی نہیں بنایا۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:26:13
ابق آئی اے ایس افسر اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ جس دن دفعہ370 ختم ہوگا اسی دن مرکز کا ریاست جموں کشمیر کے ساتھ رشتہ ختم ہوگا۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:23:39
راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دو مرکزی وزراء سمیت سات اراکین پارلیمنٹ، پانچ سابق اراکین پارلیمنٹ اور دو اراکین اسمبلی کی ساکھ داؤ پر لگی ہے، ذرائع کی مانیں تو دونوں ہی کی حالت خستہ چل رہی ہے۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:20:43
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ غیر ملکی بینکوں میں جمع کالے دھن کو واپس لانے اور کیشلیس سماج کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندي کے اعلان کے بعد ایک سال میں سات ہزار کروڑ روپے غیر ملکی بینکوں میں جمع ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:18:22
کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چوکیداری صحیح طریقے سے نہیں کی اگر چوکیداری ٹھیک سے کی ہوتی تو ان کے سامنے سے وجے مالیا اور نیرو مودی فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوتے۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:16:00
جموں وکشمیر میں 6 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت 6.97 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ آخری مرحلے میں لداخ پارلیمانی حلقہ اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے پلوامہ و شوپیاں اضلاع میں لگ بھگ 697,148 رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ ان میں 357,879 مرد ، 335,799 خواتین، 3,456 سروس ووٹر (3401مرد اور 55خواتین) کے علاوہ 4 خواجہ سرا شامل ہیں۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:07:04
برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں سڑکوں کو کشادہ کرنے کے متعلق ٹی ڈی آر کی اجرائی میں مبینہ گھپلے کی تحقیقات کو کافی تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے آج انسداد کرپشن بیورونے بین الاقوامی ریٹیل مارکیٹنگ چین والمارٹ کے سربراہ سمیت پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور یہ پتہ لگایا کہ نجی فریقوں کے فائدے کے لئے ٹی ڈی آر کے نام پر ریاستی حکومت کو کروڑوں روپیوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
View more
Sun, 05 May 2019 12:02:57
شہر کے قلب میں آنے والے شیواجی نگر کے رسل مارکیٹ اور آس پاس کے علاقوں میں سڑکوں پر غیر قانونی طریقے سے قبضوں کو ہٹانے کے لئے آج برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے بڑے پیمانے پر انہدامی مہم چلائی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy