Wed, 15 May 2019 10:39:49
وزیر اعظم مودی کو ’نیچ‘ کہنے والے بیان کو ایک ویب سائٹ میں مضامین لکھ کر اس کو صحیح ٹھہرانے کی صورت میں کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے کہا ہے کہ ایک لائن لے کر اس میں مجھ سے سوال پوچھا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 15 May 2019 10:30:26
لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ ابھی باقی ہے، لیکن زمینی رپورٹس سے جو اشارے مل رہے ہیں اس نے برسراقتدار اتحاد کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ایسے میں جہاں ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی مخلوط حکومت کے گن گانے لگے ہیں وہیں ایک لیڈر ایسا ہے جو نہ صرف پراعتماد نظر آتا ہے بلکہ کچھ پرجوش بھی ہے۔ اس لیڈر کا نام ہے نتن گڈکری، جو آر ایس ایس کے ’پلان بی‘ کے تحت اگلی حکومت کا سربراہ ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 15 May 2019 10:25:41
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر ٹویٹ کے ذریعے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیا ڈوب رہی ہے اور آر ایس ایس نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
View more
Wed, 15 May 2019 00:37:14
سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے آج ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج ظاہر ہوتے ہی ریاست کی سیاست میں نئی صف بندی کا آغاز ہوگا اور کانگریس کے 20 سے زائد اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ ان کے اس بیان کے سامنے آتے ہی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُدھر سی ایم ابراہیم نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ 23/اپریل کے بعد خود یڈی یورپا بی جے پی میں نہیں رہیں
View more
Wed, 15 May 2019 00:34:21
ریاست میں خشک سالی اور پانی کی قلت سے عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کل تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، ضلع پنچایتوں کے چیف ایگزی کیٹیو افسروں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کریں گے۔
View more
Wed, 15 May 2019 00:31:21
ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا نے ان خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں جے ڈی ایس بی جے پی سے ہاتھ ملانے والی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان حالیہ ملاقات کے دوران بات چیت کی خبروں کو بھی انہوں نے من گھڑت قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 15 May 2019 00:19:38
کمٹہ اور ہوناور کے لئے پینے کا پانی فراہم کرنے والی اگناشینی ندی میں عوام کے طرف سے غیر قانونی طور پر لگائے گئے پمپ سیٹ کو میونسپل افسران نے ہٹانے کی مہم چلائی تو مقامی عوام نے سرکاری افسران کی گاڑیاں روک کر اس کی مخالفت کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Wed, 15 May 2019 00:14:56
مرکزی حکومت کی طرف سے جاری مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی(منریگا) منصوبے کے تحت دیہاتوں میں روزگار فراہم کرنے کا جو منصوبہ ہے اس پر ضلع شمالی کینرا میں متعینہ نشانے سے بھی زیادہ عمل درآمد ہوا ہے۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن نے بتایا کہ مالی سال 2019-20کے لئے جو نشانہ طے کیا گیا تھا اس کے مطابق صرف ایک مہینے میں ہی نشانہ پار کرلیا گیاہے۔
View more
Tue, 14 May 2019 23:53:20
کل رات میں مانی کے قریب ایک کار اور ایکٹیوا اسکوٹر کے درمیان تصادم ہوا۔اس کے بعد ایک مشتعل گروہ نے کار پر حملہ کرکے اسے سخت نقصان پہنچایا۔جس کے بعد جب ایک دوسرا گروپ مداخلت کرنے کے لئے آگے بڑھا تو حادثہ گروہی تصادم میں بدل گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy