Wed, 27 Nov 2019 22:32:24
این سی پی ممبر اسمبلی روہت پوار نے بدھ کو کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کے چچا اجیت پوار پارٹی میں واپس آئیں گے اور انہیں خوشی ہے کہ اجیت پوار نے پارٹی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔
View more
Wed, 27 Nov 2019 20:14:41
انتہا پسندانہ بیانات دینے میں بدنام ، ہندوتوادی کا خاص چہرہ سمجھی جانے والی اور مالیگاوں بم دھماکہ کے الزام میں جیل کی ہوا کاٹ کر باہر آنے والی بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے پھر ایک بار انتہا پسندانہ بیان دے کر اپنی اصلی ذہنیت کو اُجاگر کردیا ہے۔ اس بار انہوں نے لوک سبھا کے اندر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا ہے جس پر لوک سبھا
View more
Wed, 27 Nov 2019 19:59:07
ضمنی اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم پر ضلع شمالی کینرا میں پہنچنے کے بعد سابق وزیر اورموجودہ رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے سرسی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے پاس پارلیمنٹ میں اپنے حلقے کے مسائل پر بولنے کا دم نہیں ہے۔ وہ صرف فرقہ وارانہ نفرت کی آگ بھڑکانے اور اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کاکام کرتے ہیں۔
View more
Wed, 27 Nov 2019 19:18:37
بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کا جائزہ لینے والی جمعیة علماءہند کی ورکنگ کمیٹی کی 14نومبر کو تشکیل کردہ پانچ نفری کمیٹی نے وکلاءاور ماہرین قانون سے صلاح و مشورہ کے بعد بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف 17نومبرکو ریویو پٹیشن داخل کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا اس کا مسودہ تیار ہوگیا ہے اور جلد ہی پیٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع جم
View more
Wed, 27 Nov 2019 12:28:00
مینگلور کے قلب شہر جیوتی سرکل اور ہمپن کٹّا کے قریب پارک کی گئی کاروں کے شیشے توڑ کر اس کے اندر سے قیمتی سامان چرانے کے دووالگ الگ واقعات پیش آئے ہیں۔
View more
Wed, 27 Nov 2019 12:18:43
یکم دسمبر سے چار پہیہ گاڑیوں سے ٹول وصولی کے لئے ’فاسٹیاگ‘ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے خلاف الال بلاک کانگریس کی طرف سے تلپاڈی ٹول گیٹ کے پاس احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا۔
View more
Wed, 27 Nov 2019 12:09:31
کیرالہ کے سبریملا آئیپّا مندر میں 10-50کی خواتین کے داخلے پر جو پابندی ہے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی پونے کی تروپتی دیسائی نامی ایک رضاکار خاتون کی قیادت میں خواتین کی پانچ رکنی ٹیم کوچی پہنچی اور پولیس کمشنریٹ پہنچ کر مندرمیں درشن کے لئے انہیں پولیس تحفظ فراہم کرنے کی مانگ کی۔
View more
Wed, 27 Nov 2019 12:06:18
ضلع شمالی کینرا میں نیشنل ہائی وے 66کا توسیعی کام ابھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انکولہ کے قریب ہٹّی کیری میں ٹھیکیدا ر کمپنی آئی آر بی نے ٹول پلازہ کی تعمیر مکمل کرلی ہے اور اب اسے بجلی کا کنکشن بھی دے دیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ چند دن کے اندر ہی یہاں پر ٹول ٹیکس کی وصولی شروع ہوجائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy