Tue, 10 Sep 2024 18:01:10
منی پور میں امن بحالی کی کوششوں کے تحت طلباء کے احتجاج کے بعد ریاست کے تین اضلاع میں پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ امپھال مشرق اور امپھال مغرب اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ تھاؤبل میں بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 163(2) کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 17:55:52
خلیج بنگال میں ایک نیا موسمی نظام دہلی میں بارش کا باعث بننے والا ہے۔ موسمیاتی ایجنسیوں کے مطابق، خلیج بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ والا علاقہ بن چکا ہے۔ جب یہ نظام زمین پر آگے بڑھے گا، تو یہ ملک کے وسطی حصے سے گزرتے ہوئے دہلی کے قریب پہنچے گا۔ اس کی وجہ سے مانسون ٹرف دہلی کے قریب آجائے گی، جس کے نتیجے میں آئندہ ایک ہفتے تک اچھی خاصی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کی پیشگوئی کے تحت 11 اور 12 ستمبر کے لیے یلو
View more
Tue, 10 Sep 2024 17:47:55
اتر پردیش میں 69 ہزار ٹیچروں کی بھرتی کے سلسلے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے نئی فہرست بنانے کے حکم پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوپی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس مسئلے پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں شفافیت اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 17:31:36
ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے کی سہولت شروع کی ہے ۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 17:25:09
غربی بنگال کے آر جی کر اسپتال میں ایک ڈاکٹر کے مبینہ ریپ اور قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جونیئر ڈاکٹروں نے پیر کی شام اعلان کیا کہ وہ سپریم کورٹ کی طرف سے منگل کی شام 5 بجے تک کام پر واپس آنے کی ہدایت کے باوجود احتجاج جاری رکھیں گے اور کام پر نہیں جائیں گے۔
View more
Mon, 09 Sep 2024 17:50:58
7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور مشرق وسطیٰ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا ہے مگر غزہ کے 6 لاکھ سے زائد طلبہ تعلیم سے محروم ہیں۔
View more
Mon, 09 Sep 2024 17:46:03
فوٹو بازی اور شوبازی کرنا ایک نوجوان کو اتنا مہنگا پڑا کہ اُسے اپنی جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑا۔خوفناک واردات حیدرآباد کے قریب ں کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ کے دیسائی پیٹ گاؤں میں پیش آئی، جس میں ایک نوجوان نے سانپ پکڑنے کے بعد اُس کا سر اپنے منہ میں ڈال کر پکڑتے ہوئے عوام کے سامنے کرتب بازی کررہا تھا، جس کے دوران کوبرا سانپ کا زہر منہ میں سرایت کرگیا۔
View more
Mon, 09 Sep 2024 17:43:44
بلڈوزر کارروائی معاملہ میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظرجمعیۃعلماء ہند جلد ہی اپنے مشوروں کا مسودہ عدالت میں پیش کردے گی۔وکلاء کی ٹیم نے معاملہ کے مختلف پہلووں کاگہرائی سے جائزہ لیکر ملک گیر سطح پر اس سلسلہ میں عدالت کے ذریعہ اصول وضوابط طے کرنے کے تناظرمیں اپنے مشاورتی مسودہ میں کئی اہم مشورے دیئے ہیں۔
View more
Mon, 09 Sep 2024 17:36:23
ہندوستانی ریلوے نے سابق پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کے استعفے کو منظور کر لیا ہے۔ حال ہی میں دونوں پہلوانوں نے ریلوے کی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اب سیاست میں قدم رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔ ونیش پھوگاٹ کو ہریانہ کے جولانہ سے پارٹی کا انتخابی ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ بجرنگ پونیا کو کسان کانگریس کا ورکنگ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy