Tue, 25 Feb 2020 20:29:21
اترپردیش کے زیر بحث اناؤ عصمت دری معاملہ میں سزا یافتہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کی اسمبلی رکنیت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کلدیپ سنگھ سینگر ضلع اناؤ کے بانگر مئو اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی تھا اور اسے عصمت دری کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری اسمبلی پردیپ کمار دوبے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 20:23:02
شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف اور حمایت میں سڑک پر نکلے لوگوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے دہلی میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ خصوصی طور پر شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 20:09:39
شہریت ترمیمی قانون کو لے کر دہلی کے کئی علاقوں میں ہوئے تشدد کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد پر فوری سماعت کی عرضی کو قبول کر لیا ہے اور اس کے لیے بدھ کا دن مقرر کیا ہے۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 19:29:00
سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معالے کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے سے متعلق مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت عرضی پر سماعت پانچ مارچ تک کےلئے منگل کو ٹال دی۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 18:47:56
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے کچھ حصوں اور خصوصاً شمال مشرقی دہلی میں پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو سبھی لوگوں سے امن بحال کرنے کی اپیل کی۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 18:32:17
17ریاستوں کی 55راجیہ سبھا سیٹوں کےلئے دوسالہ انتخابات 26مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق ان 17ریاستوں سے منتخب کیےگئے راجیہ سبھا اراکین کا مدت کار اپریل میں ختم ہورہا ہے۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 18:26:11
متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب انڈرورلڈ ڈان روی پجاری کو پیر کی صبح اولین ساعتوں میں کرناٹکا پولیس کی ٹیم سنیگیل سے بنگلورو لے آئی۔ بنگلورو آمد کے بعد اسے شہر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 14؍ دن کی پولیس حراست میں دیا گیا۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 13:55:05
خطرناک انڈر ورلڈ ڈاؤن روی پجاری جو بیرونی ملک رہ کر اپنی غیرقانونی سرگرمیاں انجام دیتا تھا کو جنوبی آفریقہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کی کوششیں جاری ہے ۔
View more
Tue, 25 Feb 2020 13:33:02
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا گجرات کے احمد آبادپہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد ہوائی اڈے پر امریکی صدر اور ان کی بیوی کا خیر مقدم کیا اور’نمستے ٹرمپ‘ پروگرام کے لئے موٹیر اسٹیڈیم کے راستے پر لوگ قطار میں کھڑے ہو کرہاتھوں میں ترنگا اور امریکی پرچم لے کر صدر ٹرمپ کا استقبال کر رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy