Wed, 26 Feb 2020 19:31:13
کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کا بدھ کو اجلاس ہوا اور دو گھنٹے سے زیادہ بات چیت کے بعد پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ امت شاہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد پر قابو پانے میں اپنی "زبردست ناکامی” کے بعد مستعفی ہوجائیں۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 19:24:33
راجستھان میں بوندی ضلع کے لاکھیر تھانہ علاقے میں پاپڑی گاؤں کے نزدیک آج صبح ایک بس کے ندی میں گرجانے سے تین بچوں اور گیارہ خواتین سمیت 24 لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 13:38:30
شہریت سے متعلقہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر قوانین کے خلاف”دستور بچاؤ“ عنوان کے تحت ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ وجیاپور میں منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا کہ ایسے قوانین کا نفاذ کرتے ہوئے مرکزی حکومت ملک کے آئین کی دھجیاں اڑانے کا کام کررہی ہے۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 12:17:38
دہلی کے شاہین باغ سے این اے سی اے اور این آر سی مخالف مظاہرین کو ہٹانے کے لئے درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل بینچ کررہی ہے۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 12:07:55
ایسے مرحلے میں جبکہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی طرف سے ریاستی بجٹ کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مختلف سرکاری محکموں کے افسروں سے وزیر اعلیٰ کی میٹنگوں کا سلسلہ بھی تکمیل کی طر ف گامزن ہے۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 11:50:22
شمالی مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ؍ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 ؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 10:47:41
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی کی عوام سے فرقہ وارانہ خیر سگالی بنائے رکھنے اور ملک کو مذہب اور ذات-پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے غلط منصوبوں کو ناکام کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 10:37:43
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج یہاں ’یونیفائیڈ ڈرایيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے نئے نظام کا آغاز کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے، جس نے یونیفائیڈ ڈرائيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ کا ایک ساتھ افتتاح کیا ہے۔
View more
Wed, 26 Feb 2020 10:33:43
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی) کو غیر ضروری بتایا اور کہا کہ قومی مردم شماری رجسٹر ( این پی آر ) کے حالیہ خاکہ سے مستقبل میں این آر سی کے نفاذ پر کچھ لوگوں کو خطرات لاحق ہوں گے اسی کو دیکھتے ہوئے ان کی حکومت نے این پی آر 2010 کے پرانے خاکہ کی بنیاد پر ہی کرانے کے لئے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy