ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    نریندر مودی کے پاس پیسہ اور طاقت تو ہے، مگر وہ بھگوان نہیں ہیں: کیجریوال کا دہلی اسمبلی میں بیان

    نریندر مودی کے پاس پیسہ اور طاقت تو ہے، مگر وہ بھگوان نہیں ہیں: کیجریوال کا دہلی اسمبلی میں بیان

    Thu, 26 Sep 2024 19:04:23 
    آج دہلی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔ اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آج میں اوپر والے کے کرم اور ملک کے کروڑوں لوگوں کی دعاؤں کی بدولت جیل سے باہر آیا ہوں۔ مجھے اور منیش سسودیا جی کو یہاں دیکھ کر بی جے پی کے ارکان کافی غمزدہ ہیں۔‘‘ اس کے بعد، کیجریوال نے پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’ہمارے
    زرعی قوانین کی واپسی پر کنگنا کے بیان سے کسانوں میں اشتعال، کارروائی کا مطالبہ

    زرعی قوانین کی واپسی پر کنگنا کے بیان سے کسانوں میں اشتعال، کارروائی کا مطالبہ

    Thu, 26 Sep 2024 18:15:09 
    بالی ووڈ کی اداکارہ اور منڈی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت نے زرعی قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے کی تجویز دے کر سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان قوانین پر دوبارہ غور کرنا چاہیے اور کسانوں کو بھی اس بارے میں حکومت سے درخواست کرنی چاہیے۔ ان کے اس بیان کے بعد پنجاب کے کسانوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
    پی ایم مودی کے ہریانہ انتخابی جلسے کے دوران کانگریس نے اٹھائے 3 اہم سوالات

    پی ایم مودی کے ہریانہ انتخابی جلسے کے دوران کانگریس نے اٹھائے 3 اہم سوالات

    Thu, 26 Sep 2024 18:06:44 
    ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، اور کانگریس حکومت سازی کے حوالے سے پُرامید نظر آ رہی ہے، جبکہ بی جے پی بھی پی ایم مودی کی قیادت میں اقتدار مخالف لہر کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریاست میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کانگریس پر شدید تنقید کی۔ جب ایک طرف پی ایم مودی ہریانہ میں انتخابی دورے پر تھے، تو دوسری طرف کانگریس ن
    موڈا کیس کے فیصلے کے بعد سدارامیا کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں: وزیر ضمیر احمد خان

    موڈا کیس کے فیصلے کے بعد سدارامیا کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں: وزیر ضمیر احمد خان

    Thu, 26 Sep 2024 17:45:27 
    ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے وضاحت کی ہے کہ موڈا کیس سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف منسٹر سدارامیا کے استعفیٰ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے سدارامیا کی پوزیشن کو مستحکم رکھا ہے، اس لیے ان کے استعفے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
    ممبئی: وقف بل پر جے پی سی اجلاس میں ہنگامہ، اپوزیشن نے دی  بائیکاٹ کی دھمکی

    ممبئی: وقف بل پر جے پی سی اجلاس میں ہنگامہ، اپوزیشن نے دی بائیکاٹ کی دھمکی

    Thu, 26 Sep 2024 17:41:14 
    ممبئی میں جمعرات کو وقف بل پر ہونے والے پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کر دیا۔ تاہم کچھ وقت بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران شیو سینا کے ایم پی نریش مہاسکے اور ٹی ایم سی کے کلیان بنرجی کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی۔
    ستمبر کے آخر میں موسم کی تبدیلی: کئی ریاستوں میں طوفانی بارش اور سائیکلون کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

    ستمبر کے آخر میں موسم کی تبدیلی: کئی ریاستوں میں طوفانی بارش اور سائیکلون کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

    Thu, 26 Sep 2024 17:36:38 
    ستمبر کے مہینے میں موسم میں تبدیلیاں جاری ہیں، جہاں وقفے وقفے سے گرمی اور بارش کا سامنا کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں ایک بار پھر سائیکلون یعنی سمندری طوفان کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جو بارشوں کی شدت میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
    گجرات میں خواتین پر بڑھتے جرائم پر وزیر اعظم کی خاموشی، کانگریس کی مودی پر تنقید

    گجرات میں خواتین پر بڑھتے جرائم پر وزیر اعظم کی خاموشی، کانگریس کی مودی پر تنقید

    Thu, 26 Sep 2024 17:29:06 
    کانگریس نے گجرات کے داہود واقع ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کی گھناؤنی حرکت پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا۔ دراصل اسکول پرنسپل نے مبینہ طور پر 6 سالہ طالبہ کی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا، جس پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ ساتھ ہی پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے ملزم پرنسپل کو بی جے پی-آر ایس ایس کا پرچارک بتایا اور کہا کہ اس کی ظالمانہ
    مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں فرقہ وارانہ تصادم: پتھراؤ اور فائرنگ سے ایک ہلاک، 7 زخمی

    مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں فرقہ وارانہ تصادم: پتھراؤ اور فائرنگ سے ایک ہلاک، 7 زخمی

    Thu, 26 Sep 2024 17:19:41 
    مدھیہ پردیش کے ضلع شاجاپور کے مکسی علاقے میں بدھ کی رات دو فرقوں کے درمیان شدید جھگڑے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ تنازعہ اس وقت بڑھ گیا جب دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس تصادم میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تناؤ کے باعث انتظامیہ نے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
    سنجے راؤت ہتک عزت کیس میں مجرم قرار، 15 دن قید کی سزا

    سنجے راؤت ہتک عزت کیس میں مجرم قرار، 15 دن قید کی سزا

    Thu, 26 Sep 2024 17:15:58 
    ممبئی کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے جمعرات کو ہتک عزت کے مقدمے میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت کو مجرم قرار دیا۔ یہ مقدمہ بی جے پی کے سابق ایم پی کریٹ سومیا کی اہلیہ ڈاکٹر میدھا سومیا نے دائر کیا تھا۔ عدالت نے سنجے راؤت کو 15 دن قید کی سزا سنائی اور 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جو معاوضے کے طور پر وصول کیا جائے گا۔