Sat, 28 Sep 2024 16:53:34
ہریانہ اسمبلی انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور وہ اپنے بیان دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما بھوپیش بگھیل نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور ہریانہ میں کانگریس کے حق میں یکطرفہ ماحول ہونے کی بات کہی ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 15:15:23
معروف بزنس مین اور کئی سماجی اداروں میں خدمات انجام دینے والے جناب عتیق الرحمن منیری دوبارہ بالاتفاق نوائط کالونی کی مجلس ملیہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ جناب شعور کولا بھی دوبارہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 14:54:16
بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کے زیراہتمام دو روزہ فری حجامہ کیمپ مورخہ 21 اور 23 ستمبر کو منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شفیق ڈی ایف کی سربراہی میں پانچ ڈاکٹروں نے حجامہ کے فرائض انجام دئے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 13:09:31
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کو کالعدم کرنے کے اپنے فیصلے میں کیے گئے تبصروں کو قلم زد کرنے (ریکارڈ سے ہٹانے) کے لئے گجرات حکومت کی طرف سے دائر نظرثانی کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 12:11:29
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے مبینہ زمین گھوٹالہ کے الزامات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ بی جے پی کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا نریندر مودی نے 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر استعفیٰ د
View more
Sat, 28 Sep 2024 11:54:10
بنگلورو کی ایک خصوصی عدالت نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے خلاف جبراً وصولی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ انتخابی بانڈ کے ذریعے جبری وصولی کے معاملے کی تحقیقات کے دوران کیا گیا، جس سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ عدالت کا یہ حکم ایک اہم پیشرفت ہے جو اس کیس کی مزید تفتیش کی راہ ہموار کرے گا۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 11:46:22
نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کئی اہم ریاستوں جیسے ایریزونا، مشی گن اور پنسلوانیا میں اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، مشی گن میں نائب صدر ہیرس کو سابق صدر ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے، جو ان کی انتخابی مہم کے لیے خوش آئند اشارہ ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 11:40:19
ہریانہ کے انتخابات کے دوران کانگریس نے وزیراعظم کی خاموشی پر ایک بار پھر تنقید کی ہے اور ان سے خاص طور پر3 زرعی قوانین سے متعلق کنگنا رناوت کے بیان پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اہم مسائل پر عوام کے سامنے آ کر اپنی رائے پیش کرنی چاہیے، خاص طور پر زرعی قوانین کے حوالے سے، جو کسانوں کے حقوق اور مفادات کے لیے اہم ہیں۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 11:33:16
فلوریڈا اور امریکہ کی دیگر کئی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن کے نتیجے میں اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگرچہ یہ طوفان خشکی سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے، لیکن اس کے اثرات ابھی بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ سمندری طوفان ہیلن نے امریکہ میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کی وجہ سے 40 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری اداروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy