Wed, 10 Jun 2020 17:11:50
کمٹہ تعلقہ کے معروف سیاحتی مقام گوکرن کُڈلے بیچ پر ایک 36 سالہ شخص غرق ہوکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ریشبھ سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات بدھ کی صبح پیش آئی ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 16:45:26
اپنے وقت کا ایک بہترین کبڈی کھلاڑی جس نے حال ہی میں نئی بوٹ خریدی تھی، منگل کی رات کو اپنی ہی بوٹ پر پھانسی پر لٹکتا ہوا پایا گیا، جس کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ مالی حالت سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی ہے۔ نوجوان کی شناخت پاونجے گُڈّے کے مکین بھاگیہ راج (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 15:59:09
کویت میں رہائش پذیر کرناٹک کے عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ کورونا لاک ڈاون کے بعد 16 جون کو وندے بھارت مشن کے تحت جو پہلی فلائٹ بنگلور کے لئے اُڑان بھرنے والی تھی، اسے کینسل کردیا گیا ہے۔ فلائٹ منسوخ کرنے کی ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 13:14:26
متحدہ عرب امارات نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 37 ہزار نئے ٹیسٹ کیے ہیں اور ان کے بعد 528 نئے مثبت کیسوں کی تصدیق کی ہے۔امارات میں اب کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 39904 ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 13:09:41
سعودی عرب میں لوگوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس کی وجہ سے مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 13:05:27
سعودی وزارتِ صحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 108571 ہوگئی ہے۔اس مہلک وَبا کا شکار ہونے والے 783 افراد وفات پاچکے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 12:39:07
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے تازہ اداریہ میں کورونا سے لڑنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کورونا بحران سے زیادہ بہتر طریقے سے نمٹنے میں کامیاب ہوئیں۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 12:34:42
اترپردیش کے ضلع اوریا میں گزشتہ 2 دنوں میں سات گاؤں میں کورونا متاثرین پائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سات مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر اسے سیل کردیا۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 12:24:02
دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 73 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے 4لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy