Mon, 14 Sep 2020 11:56:36
پڑوسی ریاستوں سے آنے والی منشیات اشیاء کی نگرانی مزید سخت کرنے کے لئے سرحد ی اضلاع میں پولیس تعینات کی جائے گی۔ منشیات کے جال کی تفتیش کے لئے انٹلی جنس محکمہ کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے یہ کہی۔
View more
Mon, 14 Sep 2020 11:45:18
یدرآباد کرناٹک سوشیل جاگرتی فورم گلبرگہ کے صدر و کارکنان کا ایک اجلاس بتاریخ13/ستمبر بروز اتوار دوپہر3بجے فورم کے صدر جناب ساجد علی رنجولوی کے آفس نوشین کالونی، مالگتی روڈ پر منعقد ہوا۔کرناٹک اردو اکاڈمی کی بحالی کے مسئلہ پر بحث ہوئی کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل جدید کے لئے بائیک ریالی،ہینگر اسٹرائیک اوروزیر اعلیٰ کو راست یادداشت پیش کیا جائے یہ مقاصد متفقہ طورپر قرار دادمیں منظور کی گئی۔
View more
Mon, 14 Sep 2020 11:27:45
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے قوم سے خطاب کرتےہوئے واضح کیا ہے کہ ریاستی سرکار اگر آپ کے ساتھ ہے تو سڑک پراترنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ یہاں مراٹھا ریزرویشن پر سپریم کورٹ کےمعرفت حکم امتناعی نافذ کرنے پر مراٹھا برادری اور قوم سے اپیل کررہے تھے کہ حکومت مراٹھا براداری کے ساتھ اس فیصلے اور اسٹےکو اعلی بینچ کے سپرد کرنےکا مطالبہ کیا ہے،
View more
Mon, 14 Sep 2020 11:20:55
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دہلی فسادات کے معاملہ میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Mon, 14 Sep 2020 11:16:44
سپریم کورٹ میں ”عالمی بدعنوانی پرسیسی انڈیکس“ میں ہندوستان کی ناقص درجہ بندی کوبہتر بنانے کیلئے مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تجویز دینے کیلئے ماہر کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے ایک مفادعامہ کا مقدمہ دائرکیاگیا ہے-
View more
Mon, 14 Sep 2020 11:06:09
کورونا بحران کے بیچ پیر کے روز پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی5 ممبران پارلیمنٹ کی ٹسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے- ذرائع کے مطابق ان ارکان پارلیمنٹ میں دو خواتین اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہیں جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے،تاہم بطور احتیاطی اقدام ایوان کو چلانے کے لئے بھی بنایا جارہا ہے-
View more
Mon, 14 Sep 2020 10:57:46
پیر 14ستمبر سے پارلیمان کا مانسون اجلاس بہت مختصر مدت کیلئے شروع ہورہاہے،جس میں سماجی فاصلے کی مکمل پابندی کی جائے گی اور ایوان کے اندر اورباہر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی-
View more
Sun, 13 Sep 2020 21:50:01
دہلی قانون ساز اسمبلی کی پیس اینڈ ہم آہنگی کمیٹی نے فیس بک پر لگائے گئے سنگین الزامات کا پتہ لگانے کے لئے فیس بک انڈیا کے وائس چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 13 Sep 2020 21:37:32
کانگریس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا کل 14 ستمبر سے شروع ہو رہے مانسون اجلاس میں حکومت کا 11 آرڈننسز لانے کا منصوبہ ہے لیکن پارٹی زراعت اور بینکنگ ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق بلوں پر سخت مخالفت کر کے معیشت، کورونا اور سرحد پر چینی دراندازی کے مسئلے کو زور شور سے اٹھائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy