Sat, 24 Oct 2020 20:42:35
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میں نے ترنگے کی توہین نہیں کی ہے بلکہ اس کی توہین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں نے اس دن کی تھی جب انہوں نے کٹھوعہ میں ایک نو سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والوں کے حق میں اس ترنگے کو لہرایا تھا۔
View more
Sat, 24 Oct 2020 20:33:42
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بہار اسمبلی الیکشن کے لئے سنکلپ پتر میں ریاست کےلوگوں کو کورونا ویکسن مفت مہیا کرانے کے وعدے پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کو بی جے پی کو گھیرا اور کہا کہ اس پر سبھی کا حق ہے اور یہ پورے ملک میں فری ملنی چاہیے۔
View more
Sat, 24 Oct 2020 13:37:09
پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لئے ذات پات کی بنیاد پر معاشرے میں درار ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ایجنڈا کو ریاست میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
View more
Sat, 24 Oct 2020 13:33:42
غازی آباد میں والمیکی طبقہ کے 236 اراکین کے ذریعہ ہندو مذہب کو خیر باد کہتے ہوئے بودھ مذہب اختیار کیے جانے کے بعد ضلع پولس نے نامعلوم شخص کے خلاف مذہب تبدیلی کے لیے افواہیں پھیلا کر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Sat, 24 Oct 2020 13:28:00
کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) حکومت پر ملک کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس بحران کے دور میں بہار میں 19 لاکھ نوکری دینے کا جھوٹا وعدہ کر کے بی جے پی نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔
View more
Sat, 24 Oct 2020 13:23:00
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اترپردیش کی یوگی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کی غلط پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر غازی آباد میں والمیکی سماج کے لوگ ہندومذہب چھوڑنے کو مجبور ہوئے۔
View more
Sat, 24 Oct 2020 13:18:26
دو اسمبلی حلقوں آر آر نگر اور سرا میں ہورہے ضمنی انتخابات سے متعلق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانے آج ریاستی وزراء سے خفیہ میٹنگ کی اور یہ امید ظاہر کی کہ دونوں حلقوں میں ان کی پارٹی کامیاب ہوگی۔
View more