Mon, 30 Nov 2020 11:02:00
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتخابات اور پولنگ کی شرح مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے - انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر حکومت وقت کے مطابق دفعہ370کے ہٹنے سے جموں و کشمیر کے تمام مسائل حل ہو گئے ہیں تو 9لاکھ بھارتی فوجی کشمیر میں کیا کر رہے ہیں -
View more
Mon, 30 Nov 2020 10:52:46
نئے زرعی قوانین پر دہلی کی سرحد پر موجود کسان تنظیموں نے حکومت کی بات چیت کی اپیل ٹھکرا دی ہے اور یکم دسمبر سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے -
View more
Sun, 29 Nov 2020 20:34:23
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بیچو انڈیا‘ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 20:29:15
جی ایچ ایم سی (گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن) کے انتخابات میں بی جے پی کی وسیع مہم جوئی کے دوران اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کے بیان پر مقامی رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کے لیڈر اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 20:17:15
اڈپی میں کانگریس پارٹی کارکنان اور لیڈران کی شرکت کے لئے یہاں پہنچنے پر ڈی کے شیوکمار نے اخبار نویسوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی کابینہ میں توسیع کو ایک بار پھر ملتوی کیا جانا ، بی جے پی کا اندرونی مسئلہ ہے۔ ہمار ا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اس سلسلے میں تبصرہ کرنا ہمارے لئے غیر ضروری ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 20:13:25
کیمپس فرنٹ آف انڈیا ریاستی کمیٹی کی طرف سے شہر میں منعقد کی گئی ’سازشی سنگھ پریوار‘ کتاب پر تبصرہ اور مکالمہ کی تقریب میں بولتے ہوئے لیجسلیٹیو کاونسل کے رکن بی کے ہری پرساد نے کہا کہ ’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اس ملک میں فرقہ وارانہ بھائی چارگی کے لئے سب سے بڑا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بچانا ہے تو پھرتمام شہریوں کو متحد ہوکر سنگھ پریوار کے خلاف جدوجہد کرنا چاہیے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 18:43:55
پنجاب کی بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لئے پیش کی گئی تجویز کو اتوار کے روز ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد مسترد کر دیا۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 13:35:20
بھٹکل تعلقہ کے معروف سیاحتی مقام مرڈیشور بیچ پر ایک سیاح سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بنگلور کے بانسندری کے رہنے والے منجوناتھ وینکٹیش مڈیوال (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy