Sun, 29 Nov 2020 11:49:28
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ریمارکس کئے ہیں کہ ان کے پاس ایک ایسی ویڈیو کلپ ہے جس میں وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر سنتوش کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:42:56
سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست ہر سیاسی جماعت میں ہے اس کے لئے صرف جے ڈی ایس کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار بی جے میں وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے فرزند بی وائی وجیندرا کی طرف سے جس طرح تمام سرکاری امور میں مداخلت کی جا رہی ہے ان کے دور اقتدار میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:33:29
ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے کہا کہ لنگایت طبقہ کو پسماندہ طبقات کی فہرست میں شامل کرنے پسماندہ طبقات کمیشن کو اپنی رپورٹ میں سفارش کرنی چاہئے۔تب تک اس طبقہ کو او بی سی میں شامل کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:27:28
کووڈ۔19وائرس سے متعلق تازہ رہنما خطوط جاری کرنے مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہے۔اس ہدایت کے تحت ریاست کرناٹک میں کورونا کے تازہ رہنماخطوط جاری کئے گئے ہیں۔یہ تازہ رہنما خطوط ریاست میں ماہ دسمبر کے آخر تک نافذ رہیں گے۔ریاست کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے یہ حکم جاری کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:22:16
ریاست میں کووڈ کی وجہ سے اب تک ریاست کے اکثر اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کے تازہ داخلے نہیں ہوئے ہیں۔پچھلے تعلیمی سال کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:11:28
اترپردیش میں جمعہ کو ریاستی حکومت کے تبدیلی مذہب آرڈیننس پر گورنر کے دستخط اور اس قانون کے نافذ العمل ہونے کے محکمہ داخلہ کی نوٹس کے بعد ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے کہا ہے کہ پارٹی اس متنازع قانون کی اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں مخالفت کرے گی۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 11:04:12
جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) الیکشن کے پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر تقریباً 52 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ریاست میں ڈی ڈی سی الیکشن آٹھ مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔پہلے مرحلہ میں جہاں کئی علاقوں میں پولنگ بہت اچھی رہی وہیں کچھ علاقوں میں مایوسکن بھی رہی۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 10:53:32
ایسے مرحلے میں جبکہ ملک اور ریاست کے عوام کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے بدحال ہیں ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کی مدد کے لئے ضروری قدم اٹھانے کی بجائے ان پر معاشی بوجھ میں اضافہ کرنے کی پالیسی کے خلاف شہر میں ہفتہ کے روز کانگریس پارٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 29 Nov 2020 10:46:08
کنڑا چلولی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی واٹال ناگراج نے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو چیلنج کیا ہے کہ 5ڈسمبر کو کنڑا تنظیموں نے حکومت کرناٹک کی طرف سے مراٹھا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے سلسلہ میں جو قدم اٹھایا ہے اس کے خلاف کرناٹک بند منانے کا جو اعلان کیاہے اس کو ناکام بنا کر دکھائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy