Wed, 10 Mar 2021 12:49:41
کے پی سی سی ڈی کے شیوکمار نے آج کہا کہ بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد سے مظالم میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے لیڈروں کو جھوٹے معاملوں میں پھنسایا جارہا ہے۔ اس طرح انہوں نے بی جے پی پر برہمی کا اظہار کیا۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:42:59
سیاسی طورپرختم کرنے کے لیے میرے خلاف ایک منظم سازش رچی گئی ہے،جس کی زدمیں آکرمجھے وزارت سے ہاتھ دھوناپڑا۔یہ باتیں سابق ریاستی وزیررمیش جارکی ہولی نے کہی۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:11:53
میانمار میں تختہ پلٹ کے بعد عوام کا اس کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ میانمار میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ حراست میں لیے گئے تقریباً 200 طلبا کی حمایت میں ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون میں پیر کے روز مظاہرہ کیا گیا اور لوگوں نے رات آٹھ بجے لگائے گئے کرفیو کی بھی خلاف ورزی کی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق میانمار کی فوج نے ان مظاہروں کی کوریج کرنے والے پانچ میڈیا اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:06:01
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طلبا لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف کسی بھی طرح کی جبری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بمبئی ہائی کورٹ نے پولس کو دی ہے۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:00:12
ایپل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ معاہدہ فریقین کے مابین ایک کئی سالہ معاہدہ ہے، جس کے تحت ملالہ کی 'دنیا بھر میں عام انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے‘ ایسے ڈرامے، اینیمیشنز اور دستاویزی فلموں کے علاوہ ٹیلی ویژن سیریز بھی تیار کی جائیں گی، جن میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو درپیش حالات اور ان کی ضروریات پر توجہ دی جائے گی۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 11:56:06
اتر پردیش سنی وقف بورڈ میں نئے چیئرمین کا انتخابی عمل منگل کے روز مکمل ہوا، جس میں ظفر فاروقی نزدیکی مقابلے میں کامیاب ہوئے۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 11:40:58
کانگریس کی سربراہی میں اپوزیشن پارٹیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر بات چیت کا مطالبہ کرنے کیلئے راجیہ سبھا اور لوک سھا میں آج مسلسل دوسرے دن ہنگامہ کھڑا کردیا، جس کی وجہ سے کارروائی دو بار ملتوی کرنے کے بعد ایوان دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 11:28:31
ہندوستان نے منگل کے روز برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کیا تاکہ وہ برطانوی پارلیمنٹیرینز کو اس پر سخت اعتراض کرے کہ وہ گذشتہ سال نافذ ہونے والے تینوں فارم قوانین پر بحث کر رہی ہے۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 11:21:47
بھٹکل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی شہریت اور او سی آئی [اوور سیز سٹیزن شپ آف انڈیا] اسٹیٹس رکھنے والے بھٹکل کے ارشاد قاضیا عرف علی شاہ (51 سال)ساکن بندر روڈ فرسٹ کراس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy