Wed, 07 Apr 2021 12:36:34
گجرات کے 20 شہروں سمیت مختلف ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ گجرات سرکار نے آج سے 20 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کرفیو رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا اور یہ سلسلہ اِس مہینے کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 12:15:55
ضلع شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے ان دنوں علیل ہیں اور عوامی سطح پر کہیں نظرنہیں آرہے ہیں۔ اس پس منظر میں سابق وزیر آنند اسنوٹیکر نے ایک قابل اعتراض بیان دیا تھا جس پر بی جے پی کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ہر طرف سے اس بیان کی مذمت کی جارہی ہے۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 12:08:02
رافیل جہاز سودے میں بدعنوانی کی پرتیں ایک بار پھر کھلنے لگی ہیں۔ فرانس کی نیوز ویب سائٹ ’میڈیا پارٹ‘ نے اس سودے میں ہوئی بدعنوانی پر ایک انویسٹیگیٹو رپورٹ تیار کی ہے، جس کی دوسری کڑی کو آج ریلیز کیا گیا۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 11:33:21
فوجی سربراہ جنرل منوج مُکُند نرونے نے کہا ہے کہ ملک سرحدوں پر نئے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور فوجیوں کو سرحدوں پر ہونے والے واقعات سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 11:12:14
منگلورو ضلع کے وٹل پولیس نے حال ہی میں کیرالا اور کرناٹک پولیس پر فائرنگ کے سلسلے میں کیرالا کی بدنام زمانہ ڈی گینگ کے مبینہ سرغنہ سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 10:55:03
بی جے پی کو جس نے کیرالا میں 2016 ء میں ایک نشست کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا تھا، اس مرتبہ کم از کم 10 سیٹیں حاصل ہوں گی۔ پارٹی کے کر نا ٹک صدر نلن کمار کٹیل نے یہ دعویٰ کیا۔ کیرالا کی 140 اسمبلی نشستوں کے لیے رائے دہی کا کل صبح 7 بجے سے آغاز ہوا۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 10:38:52
صدر رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن کو ملک کا نیا چیف جسٹس( سی جے آئی) مقرر کیا ہے ۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 09:24:37
پانچ ریاستوں میں منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں 78 فیصد، آسام میں 79 فیصد، کیرالا میں 70 فیصد تمل ناڈو میں 65 سے 70 فیصد کے بیچ اور پڈوچیری میں 78 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 09:04:51
تنخواہوں میں اضافے اور سرکاری ملازمین کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے کے ایس آرٹی سی اور بی ایم ٹی سی سمیت تمام ٹرانسپورٹ کار پریشنوں کے ملازمین نے منگل کی دوپہر سے ہی اپنی ہڑتال شروع کر دی، جس کے سبب ریاست بھر میں بس مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy