Tue, 18 May 2021 14:10:06
کرناٹک میں جہاں کورونا سے متاثرین اور فوت مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی تھی، وہیں پیر کے دن دوبارہ متاثرہ مریضوں اور اموات میں اضافہ کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے ضلع ڈپٹی کمشنرس کے ساتھ جو میٹنگ کی اس میں لاک ڈاؤن مئی کے آخر تک جاری رکھنے کی صلاح دی گئی ہے۔یہی رائے وزیر اعلیٰ کی وزراء میٹنگ میں بھی سامنے آئی ہے۔
View more
Tue, 18 May 2021 13:16:28
کرناٹک کے جنوبی کینرا اور ملناڈ علاقہ میں سمندری طوفان 'ٹاوکتے' کی وجہ سے تیز ہواؤں اور شدید بارش سے کم از کم 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک افسوناک واقعہ میں منگلوروساحل سے دور سمندر کے بیچوں بیچ مینگلور ریفائنری کی سمندر کے بیچوں بیچ آپریشن انجام دینے والی ایک ٹگ بوٹ پر پانی بھر جانے سے نو لوگ بُری طرح پھنس گئے تھے، مگر بعد میں سبھی لوگوں کو بچا لیا گیا۔
View more
Tue, 18 May 2021 13:10:56
بحیرہ عرب سے اٹھے انتہائی شدت والے (ایکسٹریملی سیویئر) سطح کے گردابی طوفان'ٹاوکتے' رات مہووا (بھاؤ نگر) اور پوربندر کے درمیان مرکز کے زیر انتظام دیو سے 20 کلومیٹر مشرق میں ساحل سے ٹکراگیا۔ ممبئی میں اس طوفان نے بھاری تباہی مچانے کے بعد گجرات کا رخ کیا۔ اس طوفان کے سبب ممبئی میں 6لوگوں کی موت ہوئی۔ اس طوفان کے اثر سے پہلے ہی کیرلا، کرناٹک، گوا اور مہاراشٹر میں خاصی تباہی مچی ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 18:57:47
بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے 94 معاملات آج پیر کو درج کئےگئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہونے کی بات بھی ہیلتھ بلٹین میں دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والے کا تعلق حنیف آباد سے ہے۔ پتہ چلا ہے کہ دراصل حنیف آباد کے اس شخص کی کل اتوار کو موت واقع ہوئی تھی، مگر آج کے ہیلتھ بلٹین میں اس کی موت کا تذکرہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 16:21:39
نہ جانے اللہ تعالیٰ کی مشیت کیا ہے کہ اس مرتبہ کورونا کا جو عذاب نازل ہوا ہے، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس سے نکلنے کی تمام تدابیر ایک طرف ناکام ہورہی ہیں تو دوسری طرف کورونا کے مریضوں کے لئے 'بلیک فنگس' (Black Fungus) نامی ایک نئی جان لیوا مصیبت سامنے آ گئی ہے۔ جو کورونا علاج کےدوران اور اکثر و بیشتر صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر لوٹنے کے بعد لاحق ہوتی ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 12:26:33
ملک میں مہلک وباء کووڈ۔19 کے ساتھ ساتھ اس وقت سمندری طوفان سے ملک کے عوام کافی پریشان ہیں۔ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان اب ساحلی کرناٹک میں تباہی مچانے کے بعد مہاراشٹرا کی طرف بڑھ گیا ہے اوررات تک گجرات سے ٹکرانے والا ہے، جس کے ساتھ ہی اب گوا اور مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ اور اُس طرف کے تمام علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 12:14:20
فلسطین پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ سٹی پر کارروائیوں میں تین عمارت تباہ کردی گئیں اور 42 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 188 ہوگئی۔
View more
Mon, 17 May 2021 11:51:55
گجرات اور مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں کو بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’ٹاوکتے‘ کے خطرہ منڈلارہا ہے ۔ کرناٹک کے 6 اضلاع پر اس کا برا اثر پڑا ہے۔ ان اضلاع کے 73 دیہات اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4 افراد کی موت ہوچکی ہے، ان 6 اضلاع میں سے 3 اضلاع ساحل سمندری سرحد کے کنارے ہیں۔ ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے ،جب کہ کرناٹک میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی
View more
Mon, 17 May 2021 11:29:32
کرناٹک کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کے مقابلے کووِڈاسپتالوں سے ڈسچارج ہونے کی تعدادزیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy