Tue, 08 Jun 2021 23:34:27
کینیڈا کے اونٹاریو صوبہ کے شہر لندن میں اتوا ر کی شام کو گھر سے چہل قدمی کےلئے نکلے ایک ہی خاندان کے پانچ مسلمانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کےتحت ’پک اپ‘ ٹرک سے روند دیا ۔ اس میں نو سالہ بچےکے بچ جانے کی خبر ہے باقی گھر کے چار افراد جن میں دادی، باپ ، بیوی اور بیٹی تھی ان کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا ۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:27:17
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عالمی وبا کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کسانوں کو راحت دیتے ہوئے فصل سیزن ربیع 21-2020 کے قلیل مدتی فصل کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:24:13
بہار میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں مسلسل کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں منگل کے روز لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ ختم ہونے کے بعد کرائسس منیجمنٹ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے ان رعایتوں کا اعلان کیا۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:21:21
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات کے مبینہ ملزم آصف اقبال تنہا کو بی اے امتحان میں اس کے تین مس پیپرز دینے پر ضمانت عبوری منظور کرلی ہے۔ جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس انوپ جے رام بھامبانی کی بنچ نے 4 جون کو ایک حکم دیتے ہوئے دہلی فسادات کے ملزم تنہا کو 13 سے 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 23:14:00
اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے کمزور ہونے کے پیش نظر ریاست کے تمام 75 اضلاع میں دن کے کورونا کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ تاہم، رات کا کرفیو اور ویکنڈ کرفیو پہلے کی طرح نافذ رہے گا۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 14:34:27
ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل یہ اعلان کیا تھا کہ ا گر بی جے پی اعلیٰ کمان کہے تو وہ ایک لمحہ بھی وزیراعلیٰ کے عہدہ پر برقرار نہیں رہیں گے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔یہ سرگرمیاں ایڈی یورپا کے حق میں اور خلاف بھی شروع ہوگئی ہیں۔
View more
Tue, 08 Jun 2021 13:55:05
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان ہوئے تصادم میں منگل تک ملنے والی اطلاع کے مطابق 62 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سو سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔
ہولناک حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب لاہور کی طرف جانے والی ملت ایکسپریس کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکر سے پہلے ملت ایکسپریس کی 10 سے زائد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy